مجلسی قائدین بیک وقت ایک سے زائد سیاسی جماعتوں کا حصہ !
ممبئی کی کارپوریٹر سحر شیخ کے والد اکھل بھارتیہ کیبل سینا میں شامل ، کاروباری مفادات کا تحفظحیدرآباد۔15۔اکٹوبر(سیاست نیوز) حیدرآباد یا تلنگانہ کے سواء ملک کی کسی بھی ریاست میں مجلسی قائدین بیک وقت ایک سے زائد سیاسی جماعتوں کا حصہ رہ سکتے ہیں! تھانے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مجلس نے ’اکھل ب

ممبئی کی کارپوریٹر سحر شیخ کے والد اکھل بھارتیہ کیبل سینا میں شامل ، کاروباری مفادات کا تحفظحیدرآباد۔15۔اکٹوبر(سیاست نیوز) حیدرآباد یا تلنگانہ کے سواء ملک کی کسی بھی ریاست میں مجلسی قائدین بیک وقت ایک سے زائد سیاسی جماعتوں کا حصہ رہ سکتے ہیں! تھانے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مجلس نے ’اکھل بھارتیہ کیبل سینا‘ کے رکن کی دختر کو کارپوریٹر کا ٹکٹ دیا تھا!تھانے میونسپل کارپوریشن ممبئی کے لئے ممبرا سے منتخب ہونے والی مجلسی کارپوریٹر سحر شیخ کے والد مجلسی قائد یونس شیخ اپنے کاروباری سلسلہ میں ایکناتھ شنڈے والی شیوسینا میں عہدہ حاصل کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھیں گے۔ مجلسی قیادت جو رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ رکن اسمبلی کے مسائل سے ابھی سنبھل نہیں پائی تھی کہ کریم نگر میں پارٹی کے تنظیمی معاملات کی ہنگامہ آرائی کا معاملہ سامنے آیا اور اس مسئلہ سے نمٹنے کے بعد ابھی قیادت نے راحت کی سانس لی تھی کہ ’’کیسا ہرایا‘‘ کے ڈائیلاگ کے ساتھ وائرل ہونے والی ’’سحر شیخ‘‘ کارپوریٹر کے والد نے ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا جو کہ مہاراشٹرا میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے ساتھ اقتدار میں شامل ہے شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سحر شیخ کے والد یونس شیخ نے ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا میں شمولیت کے متعلق ان کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ طویل مدت سے کلوا۔ممبرا کیبل سینا سے طویل مدت سے وابستہ ہیں اور انہیں اب کیبل اور انٹرنیٹ سینا کے صدر کے طور پر منتخب کیاگیا ہے۔ یونس شیخ جو کہ مجلسی کارپوریٹر کے والد ہیں نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے کیبل کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور اب اس کاروبار کو کیبل اور انٹرنیٹ دونوں سے جوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کلوا ۔ ممبرا کیبل سینا جو کہ ایکناتھ شنڈے سینا کی کیبل آپریٹرس کی تنظیم ہے اس تنظیم کا انہیں ذمہ دار بنایا گیا ہے۔شیوسینا کی اس تنظیم کا عہدہ مجلسی کارپوریٹر کے والد اور مجلسی قائد کو دیئے جانے کے معاملہ میں کئی گوشوں سے یہ استفسار کیا جارہاہے کہ ایک ہی شخص بیک وقت دو پارٹیوں میں کس طرح رہ سکتا ہے!یونس شیخ کے مطابق وہ گذشتہ 40 سال سے کیبل آپریٹر ہیں اور اکھل بھارتیہ کیبل سینا کے رکن ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیوسینا نے یہ تنظیم قائم کی ہے اور اب انہیں تھانے ضلع کے کلوا ۔ممبرا ڈویژن کی صدارت دی گئی ہے ۔3/m/b