آر ٹی سی کی ترقی اور ملازمین کی بھلائی حکومت کی اولین ترجیح
منتخب مسلمہ یونین کے نمائندوں کی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے ملاقات، انضمام اور دیگر امور پر بات چیتحیدرآباد۔16 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کی بھلائی اور ادارہ کی ترقی میں حکومت سنجیدہ ہے اور مسلمہ یونین سے مشاورت کرتے ہوئے ترقیاتی اور فلاحی منصوب

منتخب مسلمہ یونین کے نمائندوں کی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے ملاقات، انضمام اور دیگر امور پر بات چیتحیدرآباد۔16 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کی بھلائی اور ادارہ کی ترقی میں حکومت سنجیدہ ہے اور مسلمہ یونین سے مشاورت کرتے ہوئے ترقیاتی اور فلاحی منصوبہ پر عمل کیا جائے گا۔ پونم پربھاکر نے آر ٹی سی ملازمین کی مسلمہ یونین کیلئے انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس حکومت نے مسلم یونین کے انتخاب کیلئے انتخابات کو یقینی بنایا ہے۔ مسلمہ یونین کے انتخابات میں کامیاب ایمپلائیز یونینوں کے نمائندوں نے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی ۔ ایمپلائیز یونین ، ٹی ایم یو اور این ایم یو تنظیموں کے نمائندوں کو انتخابات میں کامیابی پر پونم پربھاکر نے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے منتخب عہدیداروں کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر پونم پربھاکر نے کہا کہ جمہوریت میں ہر سطح پر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ ایمپلائیز اور طلبہ یونینوں کے انتخابات سے جمہوریت کو استحکام حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب یونین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملازمین کی بھلائی اور مفادات کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کے حکومت میں انضمام اور دیگر مسائل پر مسلمہ یونین کے نمائندوں سے بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین اور پنشنرس کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ آر ٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایہ جات جلد جاری کئے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر آر ٹی سی کی قیمتی اراضیات فروخت کرتے ہوئے بقایہ جات ادا کئے جائیں گے۔ انہوں نے یونین کے نمائندوں کو مشورہ دیا کہ وہ آر ٹی سی کے استحکام میں حکومت سے تعاون کریں۔ یونین اور حکومت باہم اشتراک سے کام کرتے ہوئے آر ٹی سی کو منافع بخش ادارہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔1/k