تلنگانہ میں 73.39 لاکھ ووٹ حذف کرنے کا دعویٰ جھوٹا بے بنیاد
کمیشن کو کثیر فارمس موصول نہیں ہوئے ، چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کی وضاحتحیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ سے ناموں کو حذف کرنے کے حوالے سے جاری سیاسی الزامات اور مہم پر چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ و

کمیشن کو کثیر فارمس موصول نہیں ہوئے ، چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کی وضاحتحیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ سے ناموں کو حذف کرنے کے حوالے سے جاری سیاسی الزامات اور مہم پر چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ووٹر لسٹ سے ناموں کے اخراج کا دعویٰ بالکل بے بنیاد اور غلط ہے آج حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے اس گمراہ کن مہم کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے ریاست میں ووٹر لسٹوں کی جامع خصوصی نظر ثانی عمل اور درپیش ڈیٹا کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست بھر میں عملے اور بی ایل اوز کے ذریعے گھر گھر جاکر مہم چلائی گئی ۔ جس میں جملہ 2.64 کروڑ اینومریشن فارمس موصول ہوئے ہیں جن ووٹرس کے فارمس کامیابی کے ساتھ موصول ہوئے اور ان کی توثیق ہوئی ۔ ان تمام کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل کردئیے گئے ہیں ۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ ریاست میں 73.39 لاکھ فارمس موصول نہیں ہوسکے تھے ۔ جس کی وجہ سے مسودہ ووٹر لسٹ میں فی الوقت ان کے نام شامل نہیں ہوسکے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ان لوگوں کے ووٹ ووٹر لسٹ سے خارج کردئیے گئے ہیں یا انہیں موقع نہیں دیا جارہا ہے ۔ سدرشن ریڈی نے واضح کیا کہ ووٹرس کو اپنے نام درج کروانے یا تصحیح کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ جن ووٹرس کے فارمس کسی وجہ سے موصول نہیں ہوسکے ان کے لیے دعوؤں اور اعتراضات کا پروسیس فعال کردیا گیا ہے ۔ ریاست کے تمام پولنگ اسٹیشنس پر 15 اور 16 اکٹوبر کو خصوصی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نئے اور نوجوان ووٹرس کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے یقین دہانی کرائی کہ ہر اہل ووٹر کو فائنل ووٹر لسٹ میں جگہ دی جائے گی اور کسی کو بھی ووٹ کے حق سے محروم نہیں رکھا جائے گا ۔۔ 2/m/b