مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اسد اویسی کی تعریف کی
صدر مجلس کبھی کبھی ملک کے مفاد میں سمجھداری کی بات کرتے ہیںحیدرآباد۔17۔اکٹوبر(سیاست نیوز) مرکزی وزیر اقلیتی امور و امور پارلیمانی کرن رجیجو نے صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی اسد الدین اویسی ملک کے مفاد سے جڑے معاملات میں سمجھداری کی

صدر مجلس کبھی کبھی ملک کے مفاد میں سمجھداری کی بات کرتے ہیںحیدرآباد۔17۔اکٹوبر(سیاست نیوز) مرکزی وزیر اقلیتی امور و امور پارلیمانی کرن رجیجو نے صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی اسد الدین اویسی ملک کے مفاد سے جڑے معاملات میں سمجھداری کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے X اکاونٹ پر اسد الدین اویسی کے ایلان مسک پر کئے گئے تبصرہ کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن قائدین بی جے پی حکومت کی بات نہیں سننا چاہتے ہیں تو انہیں اسد اویسی سے سیکھنا چاہئے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی اسد الدین اویسی کے شدت پسند نظریات کی حمایت نہیں کرتی لیکن اس کے باوجود وہ ان کی سمجھداری کی ستائش کرتے ہیں۔ گذشتہ دنوں بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پریس کانفرنس کے دوران TESLA اور اسٹارلنک کمپنی کے بانی ’’ایلان مسک‘‘ کے X پر کی گئی پوسٹ میں امبانی کو وزیر اعظم قرار دیئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے نریندر مودی کے ساتھ سینکڑوں اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کسی بیرون ملک سرمایہ کار کو ملک کے دستوری عہدوں پر فائز شخصیات کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اسٹار لنک کو ہندستان میں کاروبار کا موقع اور انٹرنیٹ کی سیٹلائٹ کے ذریعہ فراہمی کے معاملہ میں جاری ایلان مسک کی تنقیدوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی۔ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کے اس بیان پر مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ اسد الدین اویسی سے کچھ سیکھیں۔3/a/b