آبنائے ہرمز میں ایک سوپر ٹینکر کی بارودی سرنگ سے ٹکر
تہران ۔ 17 اکتوبر (ایجنسیز) ایران کے پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ آبنائے ہرمز مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد تہران نے فروری کے اواخر میں آبنائے ہرمز کا ک

تہران ۔ 17 اکتوبر (ایجنسیز) ایران کے پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ آبنائے ہرمز مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد تہران نے فروری کے اواخر میں آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال لیا تھا، جس کے نتیجہ میں اس اہم آبی گزرگاہ سے آمدورفت محدود ہو گئی۔ موجودہ جنگ سے قبل دنیا میں استعمال ہونے والے تیل کا تقریباً پانچواں حصہ اسی راستے سے گزرتا تھا۔ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جانے والا ایک سپر ٹینکر غیر قانونی طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور شدید آگ بھڑک اٹھی۔ اس بیان میں واقعہ کے درست مقام کی وضاحت نہیں کی گئی۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu