شادی اسلامی فریضہ اور روحانی تقدس، نکاح کو عام کرنے پرزور
سیاست اور ملت فنڈ سے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام، والدین و سرپرستوں کی شرکت، مختلف شخصیتوں کا خطابحیدرآباد 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام والدین کے لئے رشتوں کا 153 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام آج دلکشا فنکشن ہال، اکبر باغ، ملک پیٹ منعقد ہوا جس میں والدین اور سرپرستوں کی بڑی تع

سیاست اور ملت فنڈ سے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام، والدین و سرپرستوں کی شرکت، مختلف شخصیتوں کا خطابحیدرآباد 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام والدین کے لئے رشتوں کا 153 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام آج دلکشا فنکشن ہال، اکبر باغ، ملک پیٹ منعقد ہوا جس میں والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد شہر حیدرآباد و سکندرآباد اور مضافاتی علاقوں کے ساتھ اضلاع تلنگانہ، مہاراشٹرا جن میں ناندیڑ اور تلنگانہ سے وقارآباد، کاماریڈی اور رنگاریڈی کے والدین کی تعداد دیکھی گئی۔ آج کے پروگرام میں انجینئرنگ کاؤنٹر پر والدین کو لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس پڑھ کر سنائے گئے۔ انجینئرنگ سے وابستہ لڑکے جو ملک اور بیرونی ممالک کے ساتھ شہر حیدرآباد کی اعلیٰ کمپنیوں میں بڑے عہدوں پر فائز ہیں اور اُن کی ماہانہ یافت بھی زیادہ ہے، اُن والدین کی بڑی تعداد نے اس کاؤنٹر سے استفادہ کیا۔ پروگرام میں اکبری مسجد (ملک پیٹ) کے صدر مولانا اکبر نے پروگرام پہونچ کر تفصیلات حاصل کیں۔ اُنھوں نے کاؤنٹرس کا تفصیلی معائنہ کیا اور بتایا کہ روزنامہ سیاست مسلمانوں میں صرف اخبار کے طور پر اپنی خدمات انجام نہیں دے رہا ہے بلکہ وہ ملت کی فلاح و بہبود اور تعلیم کے ساتھ رشتہ ازدواج سے جوڑنے کا باعث بنا ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ رشتہ کے انتخاب میں جس طرح حسن کے ساتھ نظم کیا گیا ہے وہ رشتے حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہاں پر لڑکا اور لڑکی والدین کی آسانی کے ساتھ ملاقات ہوسکتی ہے۔ انھوں نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست اور جناب اصغر علی خان، جناب فخر علی خان کو مبارکباد پیش کی۔ جناب حیات حسین حبیب نے والدین پر زور دیا کہ شادی کو بوجھ نہ بنائیں بلکہ اس میں آسانیاں پیدا کریں ۔ڈاکٹر محمد ناظم علی نے کہاکہ شادی جوکہ اسلامی فریضہ اور روحانی تقدس ہے اس سنت نبوی کو ملحوظ رکھتے ہوئے نکاح کو آج عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ مسلم گھرانہ آج کل خود ساختہ اُصول ترتیب دے لئے ہیں جبکہ اسلامی تعلیمات اس بات کا حکم دیتی ہے کہ شادی کو سادگی سے کرتے ہوئے اسراف سے دوری اختیار کی جائے۔ اُنھوں نے اسلامی رُو سے ازدواجی زندگی کو کس طرح گذارا جائے روشنی ڈالی اور کہاکہ ازدواجی زندگی میں صبر اور شکر، ایثار و قربانی کی بڑی اہمیت ہے۔ جناب الیاس باشاہ نے والدین پر زور دیا کہ لڑکی کی شادی میں جلدی کریں، تاخیر سے کی جانے والی شادی مسائل پیدا کررہی ہے۔ جناب صالح بن عبداللہ باحازق نے خیرمقدم کیا اور کہاکہ والدین کو چاہئے کہ پروگرام میں وقت کی پابندی کریں۔ انھوں نے کہاکہ جناب زاہد علی خاں کے علاوہ جناب ظہیرالدین علی خاں مرحوم نے بڑی کوشش کی کہ اس پروگرام کے ذریعہ لین دین اور رسومات کی لعنت کو ختم کرتے ہوئے سادگی سے نکاح انجام دیں تاکہ ہر جگہ ایک کھانا اور ایک میٹھا کا رواج عام ہوپائے۔ پروگرام میں سابق کی طرح والدین کی ایک ہی پلیٹ فارم پر تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے لڑکا اور لڑکی کے لئے کاؤنٹرس رکھے گئے۔ والدین نے باہمی ملاقات سے قبل اپنے لڑکا اور لڑکی کے بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کروائے جس کے لئے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے مقرر کی گئی اور اس پروگرام میں بی کام، بی ایس سی، بی اے، پوسٹ گرایجویٹس، ایم اے، ایم بی اے، ایم کام، ایم ایس سی کے علاوہ ایم بی بی ایس، بی فارمیسی، ڈی فارمیسی، لیاب ٹیکنیشن، میڈیکل ڈپلوما ہولڈرس کے علاوہ عقدثانی، ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ اور دوسرے تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے لئے والدین ایک دوسرے سے ملاقات کیلئے پہونچے۔ ان کاؤنٹرس پر انتظامیہ نے سوپروائزرس، والینٹرس کو متعین کیا تاکہ والدین کی رہبری و رہنمائی کی جاسکے۔ اس کے ساتھ پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کاؤنٹر بھی رکھا گیا۔ اسی طرح تلنگانہ (حیدرآباد) اور ملک کی دیگر ریاستوں و بیرون ممالک میں ناظرین کی سہولت کے لئے یو ٹیوب، فیس بُک، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے نشر کی سہولت بھی رکھی گئی۔ پروگرام میں محترمہ لطیف النساء، شمیم، ڈاکٹر دردانہ، ثانیہ، لطیف النساء اسد، تسکین، محمدی بیگم، محمد اسماعیل، محمد احمد، جناب خالد محی الدین اسد، جناب محمد اسلم اور محمد منصور، محمد نظام الدین لئیق اور دوسروں نے حصہ لیا۔