سعودی عرب ۔ حائل ریجن کا ’’ جبلِ ابوالہول‘‘ منفرد چٹانی ساخت کا شاہکار
ریاض ۔ 17 اکتوبر (کے این واصف) سعودی عرب کے علاقہ حائل ریجن کے جنوب مغربی سمت میں واقع ایک گاؤں ‘’’باالحیران‘‘ سے تقریباً 120 کلو میٹر کے فاصلے پر سلسلہِ ’’کوہ اجا‘‘ میں موجود ’’ابوالہول‘‘ پہاڑ اپنی منفرد چٹانی ساخت کی وجہ سے نمایاں قدرتی و سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ ابوالہول (Sphinx) مصر م

ریاض ۔ 17 اکتوبر (کے این واصف) سعودی عرب کے علاقہ حائل ریجن کے جنوب مغربی سمت میں واقع ایک گاؤں ‘’’باالحیران‘‘ سے تقریباً 120 کلو میٹر کے فاصلے پر سلسلہِ ’’کوہ اجا‘‘ میں موجود ’’ابوالہول‘‘ پہاڑ اپنی منفرد چٹانی ساخت کی وجہ سے نمایاں قدرتی و سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ ابوالہول (Sphinx) مصر میں واقع دینا کا ایک قدیم، مشہور اور پر اسرار ترین مجسمہ بھی ہے۔ جو مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب کیزہ کے میدان میں عظیم اہرامِ مصر کے ساتھ واقع ہے۔ باعتبارِ بناوٹ اس کا سر انسان اور جسم شیر کی طرح ہے۔ مگر متذکرہ سعودی کا پہاڑ قدرتی طور پر وجود میں آیا ہے۔ جو مصر کے مجسمہِ ابوالہول کے مشابہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سعودی کا یہ پہاڑ ہزاروں برس کے دوران ہوا کے قدرتی کانٹ چھانٹ اور موسمی اثرات کے باعث وجود میں آیا۔ ماہ و سال کے ان قدرتی عوامل نے چٹان کو اس انداز میں تراشا کہ اسے دیکھنے پر بہت بڑے انسانی سر کا گمان ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس پہاڑ کا نام ’’جبل ابوالہول‘‘ پڑ گیا۔