خطہ میں امن کیلئے جنگ کا خاتمہ ضروری : خطیب زادہ
تہران ۔ 17 اکتوبر (ایجنسیز) ایران کے نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ خطہ میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ لبنانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی محاذ پر لڑائی جاری رہنے کا مطلب ہے کہ جنگ پورے خطہ میں جاری ہے۔ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایران نے

تہران ۔ 17 اکتوبر (ایجنسیز) ایران کے نائب وزیرِ خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ خطہ میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ لبنانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی محاذ پر لڑائی جاری رہنے کا مطلب ہے کہ جنگ پورے خطہ میں جاری ہے۔ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایران نے یمن میں ثالثی کی پیشکش کی، لیکن کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا، ایران لبنان پر اسرائیلی حملے ختم کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران اور لبنان پر حملوں کے ذریعہ اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کی، اسرائیل پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu