برقی کی فراہمی اور صنعتوں کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن
سی ایم ڈی ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل جتیش وی پاٹل کا بیانحیدرآباد 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل نے بجلی کی فراہمی میں بلاتعطل اور اس سے جڑے آپریشنل چیالنجوں کے حوالہ سے صنعتی اکائیوں میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان صنعتوں کو یقین دلایا ہے کہ بجلی سے متعلق ان کے مسائل کو خصوصی ترجیح دی ج

سی ایم ڈی ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل جتیش وی پاٹل کا بیانحیدرآباد 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل نے بجلی کی فراہمی میں بلاتعطل اور اس سے جڑے آپریشنل چیالنجوں کے حوالہ سے صنعتی اکائیوں میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان صنعتوں کو یقین دلایا ہے کہ بجلی سے متعلق ان کے مسائل کو خصوصی ترجیح دی جائے گی اور انھیں فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی جتیش وی پاٹل نے کہاکہ ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل صنعتوں کی ضروریات اور آپریشنل تقاضوں کو سمجھتے ہوئے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انھوں نے صنعت کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ تمام خدشات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے اور صنعتوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور باہمی رابطہ مسائل کی ابتدائی مرحلہ میں نشاندہی کرنے اور ان کے بروقت حل کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اجلاس میں کئی اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو زیادہ قابل اعتماد بنانا، بجلی کے نرخ، ادائیگی میں تاخیر پر عائد سرچارجز میں کمی، شمسی توانائی کی پیداوار، ٹیٹ میٹرنگ اور ہائی ٹنشن صنعتی صارفین کے لئے خصوصی ریلیشنس شپ منیجرس کی تعیناتی شامل ہیں۔ گزشتہ اجلاس میں اٹھائے گئے معاملات پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف صنعتی انجمنوں اور انفرادی صنعتی یونٹس کے 35 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔(ش؍V)