امریکہ ایران سے نیوکلیئر معاملہ میں حتمی تیقن کا خواہاں : وینس
واشنگٹن ۔ 18 اکٹوبر (ایجنسیز) ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعہ ختم کرنے کیلئے اب تک کوئی حل نہ نکلنے کے بعد، جبکہ یہ لڑائی آٹھویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن نیوکلیئر معاملے پر تہران سے حتمی یقین دہانی چاہتا ہے۔وینس نے اتوار کو ’سی بی ایس نیوز‘ کو انٹروی

واشنگٹن ۔ 18 اکٹوبر (ایجنسیز) ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعہ ختم کرنے کیلئے اب تک کوئی حل نہ نکلنے کے بعد، جبکہ یہ لڑائی آٹھویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن نیوکلیئر معاملے پر تہران سے حتمی یقین دہانی چاہتا ہے۔وینس نے اتوار کو ’سی بی ایس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا:ہم ایرانیوں سے حتمی اور پختہ یقین دہانی حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے نیوکلیئر پروگرام کو دوبارہ تعمیر نہیں کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ تنازعہ ختم ہونے پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو تباہ کرکے وہاں ’’فیصلہ کن کامیابی‘‘ حاصل کی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی نیوکلیئر صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے سے روکنے اور توانائی کی عالمی فراہمی کے بحران سے بچنے کیلئے جنگ جاری رہنی چاہیے۔وینس نے کہا:میں سب سے پہلے یہ تسلیم کروں گا کہ ایندھن کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، لیکن اگر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے راستے تیل اور گیس کی ترسیل جاری نہ رکھتی تو یہ قیمتیں تین گنا زیادہ ہوتیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی متعدد بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ امریکہ نے ایران کی نیوکلیئر صلاحیتوں کے ساتھ اس کے بحری بیڑے اور فوجی صلاحیتوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔چند روز قبل ٹرمپ نے ایران پر فی الحال مزید حملے کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔