امریکی وسط مدتی الیکشن: فنڈز دینے والوں میں مسک سب سے آگے
واشنگٹن ۔ 18 اکٹوبر (ایجنسیز) امریکی انتخابی دوڑ میں ریپبلکن پارٹی کی مالیاتی برتری کو کھرب پتیوں اور بڑے فنڈرز کی طرف سے دیے جانے والے بھاری عطیات کی بدولت تقویت مل رہی ہے۔ ان میں سب سے آگے ایلن مسک ہیں جنہوں نے ریپبلکنز کی حامی سیاسی کمیٹیوں میں سینکڑوں ملین ڈالرز ایسے وقت میں ڈالے ہیں جب ڈیموکری

واشنگٹن ۔ 18 اکٹوبر (ایجنسیز) امریکی انتخابی دوڑ میں ریپبلکن پارٹی کی مالیاتی برتری کو کھرب پتیوں اور بڑے فنڈرز کی طرف سے دیے جانے والے بھاری عطیات کی بدولت تقویت مل رہی ہے۔ ان میں سب سے آگے ایلن مسک ہیں جنہوں نے ریپبلکنز کی حامی سیاسی کمیٹیوں میں سینکڑوں ملین ڈالرز ایسے وقت میں ڈالے ہیں جب ڈیموکریٹس بھی بڑے عطیہ دہندگان اور ان تنظیموں پر انحصار کر رہے ہیں جو فنڈز جمع کرتی ہیں اور انہیں انتخابی مہمات میں دوبارہ تقسیم کرتی ہیں۔ایلون مسک نے تیسری سہ ماہی کے دوران “سینیٹ لیڈرشپ فنڈ‘‘ کمیٹی کو 158 ملین ڈالر فراہم کیے جو کہ ریپبلکنز کی حامی ایک بڑی سیاسی ایکشن کمیٹی ہے اور جس نے ٹیکساس ریاست میں سینیٹ کی نشست پر جاری شدید دوڑ میں کین پاکسٹن کی حمایت کیلئے اپنے قائم کردہ ایک نئے گروپ کو رقم منتقل کرنے میں جلدی کی۔ مسک نے تیسری سہ ماہی کے دوران پاکسٹن کی حامی ایک اور سیاسی کمیٹی “لون سٹار لبرٹی” کو 10 ملین ڈالر بھی عطیہ کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ “کانگریس لیڈرشپ فنڈ” کمیٹی کو 20 ملین ڈالر دیے۔ یہ کمیٹی ایوان نمائندگان کے انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کرتی ہے۔مسک ، جنہوں نے پہلے امریکی حکومتی کارکردگی کے شعبے (DOGE) میں ایک قیادت کا عہدہ سنبھالا تھا، نے “امریکہ پیک” کمیٹی کو 88 ملین ڈالر سے زیادہ فراہم کیے جسے انہوں نے شروع میں 2024 کے انتخابات میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مہم کی حمایت کیلئے قائم کیا تھا۔ اس کے بعد اس کی سرگرمیاں اس سال ملک بھر میں ریپبلکن امیدواروں کے حق میں اشتہارات اور میدانی مہمات کی فنڈنگ تک پھیل گئیں۔ یہ اخراجات اس کے بعد سامنے آئے ہیں جب گزشتہ سال کے دوران کچھ ادوار میں مسک اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں اختلافات دیکھے گئے تھے۔ اس کے بعد ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس کے ساتھ تعلقات دوبارہ بہتر ہو گئے۔رچرڈ اوہلین ریپبلکن سیاسی سرگرمیوں کے بڑے فنڈرز میں سے ایک کے طور پر نمایاں ہیں کیونکہ وہ “ریسٹوریشن پیک” گروپ کے اہم عطیہ دینے والے تھے۔ اس گروپ نے ملک بھر میں متعدد انتخابی دوڑوں میں رقم خرچ کی۔ رچرڈ اوبلین نے “ریسٹور سینیٹی ‘‘ گروپ کو بھی فنڈنگ فراہم کی جو منیسوٹا ریاست کے گورنر کی دوڑ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ فیڈرل الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق موجودہ انتخابی دور کے دوران اوہلین کے کل فیڈرل سیاسی عطیات 130 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ ان کی اہلیہ الیزبتھ اوہلین نے بھی مختلف قدامت پسند گروہوں کو لاکھوں ڈالرز فراہم کیے۔ دیگر بڑے ریپبلکن فنڈرز میں ٹموتھی ملن شامل ہیں جو 2024 کے انتخابات میں مسک کے بعد سیاسی مہمات کے سب سے بڑے عطیہ دہندہ تھے کیونکہ انہوں نے تیسری سہ ماہی کے دوران ایوان نمائندگان میں ریپبلکن امیدواروں کی حامی سیاسی کمیٹی کو 20 ملین ڈالر فراہم کیے۔