جموں وکشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز
سری نگر، 19 اکتوبر (آئی اے این ایس) جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات پیرکے روز شروع ہوگئے۔ امتحانات کے پہلے دن 1,003 مراکز پر97,500 طلبہ نے شرکت کی۔ بورڈ حکام کے مطابق، کشمیر ڈویژن سے 72,232 اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون سے 25,268

سری نگر، 19 اکتوبر (آئی اے این ایس) جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات پیرکے روز شروع ہوگئے۔ امتحانات کے پہلے دن 1,003 مراکز پر97,500 طلبہ نے شرکت کی۔ بورڈ حکام کے مطابق، کشمیر ڈویژن سے 72,232 اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون سے 25,268 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ امتحانات کشمیر کے10 اور جموں ڈویژن کے7 اضلاع کے علاوہ لیہہ اورکرگل میں بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین غلام حسن شیخ نے بتایا کہ خصوصی ضروریات کے حامل طلبہ کے لیے الگ امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں اہل امیدواروں کو 20 منٹ کا اضافی وقت دیا جارہا ہے ۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu