ہندوستان کی شمالی ریاستوں میں ڈیری انڈسٹری کی حوصلہ افزائی
ایک سال میں دودھ کی پیداوار میں اضافہ ، اترپردیش اور راجستھان کو سبقتحیدرآباد۔19 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ملک میں ڈیری انڈسٹری کے تیزی سے فروغ کے نتیجہ میں ایک طرف کسانوں کو معاشی طور پر فائدہ ہوا ہے تو دوسری طرف دیہی علاقوں میں معیشت کے استحکام میں مدد ملی ہے ۔ ہندوستان میں 2024-25 کے درمیان دودھ کی

ایک سال میں دودھ کی پیداوار میں اضافہ ، اترپردیش اور راجستھان کو سبقتحیدرآباد۔19 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ملک میں ڈیری انڈسٹری کے تیزی سے فروغ کے نتیجہ میں ایک طرف کسانوں کو معاشی طور پر فائدہ ہوا ہے تو دوسری طرف دیہی علاقوں میں معیشت کے استحکام میں مدد ملی ہے ۔ ہندوستان میں 2024-25 کے درمیان دودھ کی پیداوار مجموعی طور پر 247870 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ دودھ کی پیداوار میں اترپردیش کو ریاستوں پر سبقت حاصل ہے جہاں دودھ اور دیگر ڈیری سے مربوط اشیاء کی تیاری کے معاملہ میں حکومت کی سطح پر کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ اترپردیش میں ایک سال کے دوران 38815 ہزار ٹن دودھ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ۔ راجستھان 36741 ہزار ٹن کی پیداوار کے ساتھ ملک کا دودھ پیدا کرنے والے دوسری بڑی ریاست بن چکا ہے ۔ مدھیہ پردیش میں دودھ کی پیداوار 22596 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ گجرات ، مہاراشٹرا ، پنجاب ، کرناٹک اور آندھراپردیش کا شمار بھی دودھ کی بہتر پیداوار والی ریاستوں میں ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاستوں کے مقابلہ شمالی ریاستوں میں کسانوں کا زیادہ تر رجحان ڈیری ڈیولپمنٹ سے متعلق سرگرمیوں پر ہے۔ افزائش مویشیاں کے ذریعہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کسانوں کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ ماہرین نے بتایا کہ موجودہ حالات میں جبکہ موسمی تبدیلی نے زرعی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں ، ایسے میں ڈیری انڈسٹری کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے ذریعہ کسانوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ گجرات میں ایک سال کے دوران دودھ کی پیداوار 19294 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ آندھراپردیش میں 13946 اور تلنگانہ میں 5935 ہزار ٹن دودھ کی پیداوار ہوئی ہے ۔1/k/m/b