سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری قومی کونسل کی منظوری
قاہرہ ۔ 18 اکٹوبر (ایجنسیز) مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں دفاعی مشن کیلئے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔مصری پارلیمنٹ کے ایک رکن کے مطابق فوجی تعیناتی اور اس کے مشن کی منظوری صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔گلف نیوز کے مطابق مصری ایوانِ نمائندگان کے رکن مصطفی

قاہرہ ۔ 18 اکٹوبر (ایجنسیز) مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں دفاعی مشن کیلئے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔مصری پارلیمنٹ کے ایک رکن کے مطابق فوجی تعیناتی اور اس کے مشن کی منظوری صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔گلف نیوز کے مطابق مصری ایوانِ نمائندگان کے رکن مصطفی بکری نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں فوج بھیجنے اور وہاں اس کی ذمہ داریوں کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق فوجی تعیناتی کے معاملے پر غور کیلئے مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بھی اتوار 18 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق طلب کیا گیا تھا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کو خطہ میں سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔قومی دفاعی کونسل کی منظوری کے بعد فوجی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کارروائی اہم ہوگی۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu