مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان
قاہرہ، 19 اکتوبر (ایجنسیز) مصر نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر عبدالفتاح السیسی کے اس اعلان کے بعد مصرکی قومی دفاعی کونسل نے فیصلہ کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے تمام ضروری اور ممکنہ مدد فراہم کی

قاہرہ، 19 اکتوبر (ایجنسیز) مصر نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر عبدالفتاح السیسی کے اس اعلان کے بعد مصرکی قومی دفاعی کونسل نے فیصلہ کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے تمام ضروری اور ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق، مصر اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے کی سلامتی، یمن کی صورتِ حال اور بحیرہ احمر میں بحری راستوں کے تحفظ کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی اور اقتصادی تعلقات طویل تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔سیاسی تجزیہ نگار منیف الحربی کے مطابق ریاض اور قاہرہ کے تعلقات عرب دنیا کی قومی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملک کی مضبوطی دوسرے ملک کو بھی تقویت دیتی ہے۔ماہر امورِ بین الاقوامی تعلقات احمد الابراہیم کے بموجب سعودی عرب کی حمایت محض سیاسی یکجہتی نہیں بلکہ مصرکے اپنے قومی مفادات سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ بحیرہ احمر اور باب المندب آبنائے کی سلامتی مصر کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ان راستوں میں خلل سے نہر سوئز کی جانب بحری تجارت متاثر ہوسکتی ہے۔ باب المندب میں جہاز رانی کی رکاوٹوں کے باعث مصر کو تقریباً 11 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ بھی پیش کیا گیا ہے۔