منی پور میں 3 میتیوں کے قتل کیخلاف 48 گھنٹے کا بند
ریاست کے 5 اضلاع میں معمولاتِ زندگی متاثر‘حالات کشیدہ امپھال۔20؍اکتوبر ( ایجنسیز )منی پور میں مشتبہ مسلح شدت پسندوں کے ہاتھوں میتئی برادری کے تین دیہاتیوں کے قتل کیخلاف منگل کو وادی کے اضلاع میں 48 گھنٹے کے بند کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے۔اس دوران دکانیں، بازار، تعلیمی ادارے اور سرکاری

ریاست کے 5 اضلاع میں معمولاتِ زندگی متاثر‘حالات کشیدہ امپھال۔20؍اکتوبر ( ایجنسیز )منی پور میں مشتبہ مسلح شدت پسندوں کے ہاتھوں میتئی برادری کے تین دیہاتیوں کے قتل کیخلاف منگل کو وادی کے اضلاع میں 48 گھنٹے کے بند کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے۔اس دوران دکانیں، بازار، تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی تقریباً غائب رہا۔حکام کے مطابق میتئی برادری کی اکثریت والے وادی کے 5 اضلاع امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، تھوبل، بشنوپور اور کاکچنگ میں بند کا وسیع اثر دیکھا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں بیشتر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ رہیں اور آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ منگل اور چہارشنبہ کو بند کی اپیل کرنے والی تنظیم نیٹیو پیپلز کمیٹی منی پور (این پی سی ایم) کے ارکان نے مختلف علاقوں میں سڑکیں جام کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پیر کو کَنگ پوکپی ضلع کی سْنوروک پہاڑیوں میں لکڑیاں جمع کرنے گئے تین دیہاتیوں کے قتل کی مذمت کی۔ مظاہروں کے دوران قومی اور ریاستی شاہراہوں پر بھی احتجاج کیا گیا۔پولیس افسر کے مطابق بند سے متاثرہ علاقوں میں اب تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔کل رات امپھال ویسٹ ضلع کے کواکیتھیل اور چنگمیرونگ، جب کہ امپھال ایسٹ ضلع کے کھورئی لام لونگ میں مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کی۔ پولیس کے مطابق پیر کو کَنگ پوکپی ضلع میں لکڑیاں جمع کرنے گئے دیہاتیوں کے ایک گروپ پر مشتبہ مسلح شدت پسندوں نے فائرنگ کردی، جس میں میتیئی برادری کے تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ منی پور پولیس نے سماج کے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے اور مزید تشدد کو روکنے کیلئے انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔