غزہ میں 1128فوڈ باسکٹس اور 25 ہزار گرم کھانے تقسیم
غزہ ۔ 20 اکٹوبر (ایجنسیز) کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کیلئے سعودی مہم کے تحت خان یونس کے علاقے العطار میں انتہائی کمزور طبقات میں ایک ہزار 128 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ اس سے 6 ہزار 768 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ایس پی اے کے مطابق امداد سے مستفید ہونے

غزہ ۔ 20 اکٹوبر (ایجنسیز) کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کیلئے سعودی مہم کے تحت خان یونس کے علاقے العطار میں انتہائی کمزور طبقات میں ایک ہزار 128 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ اس سے 6 ہزار 768 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ایس پی اے کے مطابق امداد سے مستفید ہونے والے فلسطینیوں نے جاری انسانی امداد کیلئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا خوراک کی فراہمی سے ان کے مصائب کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔علاوہ ازیں کنگ سلمان سینٹر نے اپنے مرکزی کچن کے ذریعہ غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ ضرورت مند طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے تقسیم کیے جن سے 25 ہزار افراد مستفید ہوئے۔یہ فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے سعودی عرب کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے اور مختلف مشکلات و بحرانوں کے دوران ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی مسلسل انسانی ہمدردی کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔یاد رہے 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعہ فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ اب تک 83 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعہ ہزاروں ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسز فراہم کی ہیں۔