ضلع سنگاریڈی میں سرکاری ملازمتوں کا سنہری موقع
ایوش ڈاکٹرس کے علاوہ دیگر جائیدادیںدرخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22اکٹوبرحیدرآباد : 19 اکٹوبر ( سیاست نیوز) سنگاریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر اینڈ مجسٹریٹ آفس کے تحت ضلع کے مختلف محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ مجموعی طور پر 8 خالی جائیدادوں پر اہل امیدوارو ں

ایوش ڈاکٹرس کے علاوہ دیگر جائیدادیںدرخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22اکٹوبرحیدرآباد : 19 اکٹوبر ( سیاست نیوز) سنگاریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر اینڈ مجسٹریٹ آفس کے تحت ضلع کے مختلف محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ مجموعی طور پر 8 خالی جائیدادوں پر اہل امیدوارو ں کا تقرر کیا جائے گا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹی پرپس کی 2 جائیدادیں ، آیوش ڈاکٹر ( پی جی کوالیفائیڈ) ایک جائیداد ، ایوش میڈیکل آفیسر کی 2جائیدادیں ، ڈائٹیشن کی ایک جائیداد ، سائیکو سوشل کونسلر کی ایک جائیداد اور یوگا پروفیشنل کی ایک جائیداد ۔ امیدواروں کے پاس کسی بھی مسلمہیونیورسٹی یا ادارہ سے ایوروید ، یونانی ، ہومیو پیتھی یا نیچرپیتھی میں ڈگری ہونی چاہیئے ۔ اس کے علاوہ ڈی فارمیس ، بی فارمیسی ، ڈی فارما ، ماسٹر آف سوشل ورک میں پوسٹ گریجویشن ، نیچروپتھی میں ڈگری یا ڈپلوما رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے ۔ ان جائیدادوں کیلئے خواہشمند امیدواروں کو آف لائن ( ڈاک یا راست طور پر درخواست جمع کرانی ہوگی) ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔2