ٹائیگر شروف پر حملہ کے تین مشتبہ ملزمین راجستھان سے گرفتار
ممبئی پولیس کی اطلاع پر کوٹا پولیس نے لیا حراست میں ۔ جئے پور سے براہ دہلی ‘ نیپال فرار کا تھا منصوبہ ۔ تحقیقات کرائم برانچ کے سپردممئبی 19 اکٹوبر ( ایجنسیز ) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے معاملہ میں تین مشتبہ افراد کو راجستھان کے کوٹا شہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں منتقل کردیا گیا

ممبئی پولیس کی اطلاع پر کوٹا پولیس نے لیا حراست میں ۔ جئے پور سے براہ دہلی ‘ نیپال فرار کا تھا منصوبہ ۔ تحقیقات کرائم برانچ کے سپردممئبی 19 اکٹوبر ( ایجنسیز ) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے معاملہ میں تین مشتبہ افراد کو راجستھان کے کوٹا شہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں منتقل کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ تینوں کو کوٹا سٹی پولیس کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ ملزمین پونے ۔ جئے پور ٹرین میں سفر کر رہے تھے اور آج صبح 10 بجکر 17 منٹ پر ٹرین کوٹا پہونچنے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ دو افراد کی بہار بیگو سرائے کے رہنے والے رتیک اور ہریانہ کے سونی پت سے تعلق رکھنے والے ریحان کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ تیسرا ملزم ایک 17 سالہ لڑکا ہے ۔ کوٹا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس تیجسونی گوتم نے میڈیا کو یہ بات بتائی تاہم ممبئی پولیس کا دعوی ہے کہ ان میں کوئی بھی نالبالغ نہیں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ملزمین کے قبضے سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ۔ کہا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم کوٹا پہونچی ہے اور ملزمین کو اس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ ملزمین کو فی الحال حراست میں لیا گیا ہے اور ان کی کوٹا آمد کے بعد باضابطہ گرفتاری کی کارروائی کی جائے گی ۔ مشتبہ افراد نے پولیس کو بتایا کہ جرم کے ارتکاب کے بعد وہ ٹرین میں سوار ہوئے تھے ۔ وہ جئے پور سے بس کے ذریعہ دہلی روانہ ہونا چاہتے تھے اور وہاں سے نیپال فرار ہونے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ ممبئی پولیس نے راجستھان پولیس کو ان ملزمین کے تعلق سے اطلاعات فراہم کی تھیں جس کے بعد کوٹا میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ ایک ٹیم کو پہلے ہی کوٹا ریلوے اسٹیشن پر متعین کردیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ حملہ آوروں نے ممبئی کے جوہو علاقہ میں کل شام ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی تھی ۔ اس حملے میں اداکار محفوظ رہے تھے جبکہ ان کا ڈرائیور اور ایک اور شخص زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ اداکار پر تین راونڈ فائرنگ کی گئی تھی ۔ اس حملے کیلئے لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر یہ دعوی کیا گیا ہے تاہم اس کی تاحال کوئی توثیق نہیں ہوئی ہے ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم اداکار کی کار پر فائرنگ کر رہا ہے ۔ اس دوران مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے ممبئی کے باندرہ علاقہ میں واقع قیامگاہ پہونچ کر کل رات ہی ٹائیگر شروف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی تھی ۔ انہوں نے اس خاندان کو مکمل سکیوریٹی فراہم کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ مسٹر شنڈے نے اس موقع پر کہا کہ ایک بار پھ مجرمین کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مہاراشٹرا پولیس نے انڈر ورلڈ کو ختم کیا تھا اورب بھی اس طرح کی گینگس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجرمین سے ان کے ہی انداز میں نمٹا جائے گا ۔ قبل ازیں آج دن میں چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے کہا کہ انہوں نے ٹائیگر شروف سے بات کی ہے اور انہیں تیقن دیا ہے کہ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیا گیا ہے اور اس پر کارروائی کی جائے گی ۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کی تحقیقات کرائم برانچ کو منتقل کردی گئی ہیں۔