موت کی افواہوں کے بعد کم جونگ اْن منظر عام پر آگئے
پیانگ یانگ۔ 20 اکتوبر( ایجنسیز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ افواہوں کے درمیان سرکاری میڈیا نے ان کی تازہ تصاویر جاری کردی ہیں۔ کم جونگ اْن نے 19 اکتوبر کو پیانگ یانگ میں ملبوسات اور جوتوں کی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کی دختر کم جو اے اور دیگر عہدی

پیانگ یانگ۔ 20 اکتوبر( ایجنسیز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ افواہوں کے درمیان سرکاری میڈیا نے ان کی تازہ تصاویر جاری کردی ہیں۔ کم جونگ اْن نے 19 اکتوبر کو پیانگ یانگ میں ملبوسات اور جوتوں کی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کی دختر کم جو اے اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ کم جونگ اْن کو دماغی شریان میں خون بہنے کے باعث دورہ پڑا اور وہ چین کے شہر بیجنگ میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی معتبر ثبوت سامنے نہیں آیا۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu