ہند۔نیوزی لینڈ آج ٹی 20 سیریز کا آغاز
کرائسٹ چرچ، 21 اکتوبر (آئی اے این ایس) ویسٹ انڈیزکے خلاف گھریلو میدان پر بارش سے متاثرہ سیریزکے چند دن بعد ہندوستانی ٹیم جمعرات کو یہاں ہیگلے اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم کو اس سیریز کے لیے تیاری کا خاطر خواہ وقت

کرائسٹ چرچ، 21 اکتوبر (آئی اے این ایس) ویسٹ انڈیزکے خلاف گھریلو میدان پر بارش سے متاثرہ سیریزکے چند دن بعد ہندوستانی ٹیم جمعرات کو یہاں ہیگلے اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم کو اس سیریز کے لیے تیاری کا خاطر خواہ وقت نہیں مل سکا ہے، جبکہ میزبان نیوزی لینڈ اپنی مضبوط ٹیم اور حالیہ کامیابیوں کے باعث پْراعتماد دکھائی دے رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا مصروف شیڈول کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ جاپان میں ایشین گیمز میںگولڈ میڈلجیتنے کی مہم 3 اکتوبرکو ختم ہوئی، جس کے محض 3 دن بعد 6 اکتوبر کو لکھنؤ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف گھریلو سیریز شروع ہوئی۔ اس سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ17 اکتوبر کو بنگلورو میں بارش کی نذر ہوگیا، جس کے نتیجے میں سیریز 2-2 سے برابر رہی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ پہنچ کر صرف ایک تربیتی سیشن میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ کپتان شریاس ایرکے لیے یہ صورت حال کچھ زیادہ ہی تشویش ناک ہوسکتی ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنے ابتدائی دورکپتانی کی مشکلات یاد آسکتی ہیں۔ ایر کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے دورے پر جس وقت آئرلینڈ پہنچی تھی، اس وقت جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ ہندوستان کو اس سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو کسی بھی فارمیٹ میں آئرلینڈ کے خلاف اس کی پہلی سیریز شکست تھی۔ اس کے بعد انگلینڈ نے بھی ہندوستان کو شکست دے کر ان کمزوریوں کو نمایاں کیا تھا جو فاسٹ بولروں کے لیے سازگار پچوں پر سامنے آتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی بمراہ اور ہاردک ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ بمراہ کو ٹسٹ سیریزکے پیش نظر آرام دیا گیا ہے، جبکہ ہاردک مارچ میں احمدآباد میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلے ہیں۔ اس فائنل میں ہندوستان نے255 رنز بنائے تھے اور اپنے ملک میں خطاب برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان دونوں اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ہندوستانی ٹیم کو اپنی حکمت عملی اور کھلاڑیوں کے انتخاب پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کو اپنی حالیہ کارکردگی سے حوصلہ ملا ہے۔