کولکتہ سے حیدرآباد 5 کروڑ کا سونا اورغیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام، پانچ افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں بیرون ملک سے سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا گیا اور پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس( ڈی آر آئی )حیدرآباد زونل یونٹ اور وجئے واڑہ آر یو نیبنگلہ دیش سے کولکتہ سے

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں بیرون ملک سے سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا گیا اور پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس( ڈی آر آئی )حیدرآباد زونل یونٹ اور وجئے واڑہ آر یو نیبنگلہ دیش سے کولکتہ سے غیر ملکی سوناکی اسمگلنگ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آر آئی حکام نے وجئے واڑہ آر یو کے ساتھ مل کر وجئے واڑہ کے مضافات میں ایک کار کو روک کر تلاشی لینے پر ان کے پاس سے 60 ہزار امریکی ڈالر اور 21500 یورو برآمد ہوئے ۔ دونوں اسمگلروں نے وجئے واڑہ میں سونا فروخت کردیا تھا ۔ دونوں سے تفتیش کے بعد مزید تین افراد جو سونا خرید کر خانگی بس کے ذریعے حیدرآباد جارہے تھے انہیں ٹول پلازہ پر روک کر ان کے پاس موجود 3147.1 گرام سونا ضبط کرلیا گیا اور تینوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آر آئی حکام نے بتایا کہ اسمگلنگ میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سونا اور بیرونی ممالک کی کرنسی جن کی مالیت 5.84 کروڑ کو بھی ضبط کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش m/b