امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.5 فیصد اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر
واشنگٹن۔20؍اکتوبر ( ایجنسیز )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا -مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔میڈیاکے مطابق آج امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 5.7 فیصد اضافے کے

واشنگٹن۔20؍اکتوبر ( ایجنسیز )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا -مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔میڈیاکے مطابق آج امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 5.7 فیصد اضافے کے بعد 109.60 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔عالمی معیار کا سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد اضافہ کے ساتھ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی جو 111.69 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کی صورت حال نہ صرف کشیدہ ہے بلکہ تاحال غیریقینی ہے۔ مذاکرات کی تمام تر کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu