وشاکھاپٹنم ۔بنگلورو ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز سے پرندہ ٹکرایا
امراوتی۔ 20 اکتوبر ( ایجنسیز ) وشاکھاپٹنم سے بنگلورو جا رہی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز آئی ایکس2065 سے 19 اکتوبر کو ایک پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ حالانکہ پرواز نے بنگلورو کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر محفوظ لینڈنگ کی۔ طیارہ میں 148 مسافر سوار تھے۔ اس واقعہ میں کسی مسافر یا عملے کے رکن کو چوٹ نہیں آئی۔

امراوتی۔ 20 اکتوبر ( ایجنسیز ) وشاکھاپٹنم سے بنگلورو جا رہی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز آئی ایکس2065 سے 19 اکتوبر کو ایک پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ حالانکہ پرواز نے بنگلورو کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر محفوظ لینڈنگ کی۔ طیارہ میں 148 مسافر سوار تھے۔ اس واقعہ میں کسی مسافر یا عملے کے رکن کو چوٹ نہیں آئی۔ لینڈنگ کے بعد طیارہ کو پارکنگ اسٹینڈ پر لے جایا گیا۔ انجینئروں اور تکنیکی ٹیم نے طیارہ کی جانچ شروع کی تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ پرندہ کے ٹکرانے سے طیارہ کے انجن یا دیگر حصوں کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب رواں ماہ کے آغاز میں فرینکفرٹ سے دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو جے پور میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی تھی۔ طیارہ سے مبینہ طور پر ’اسکواک 7500‘ سگنل بھیجا گیا تھا جسے بین الاقوامی سطح پر طیارہ کے اغوا (ہائی جیک) کی نشاندہی کرنے والا کوڈ سمجھا جاتا ہے۔