ایکواڈور کے چرچ میں صلیب گرنے سے پادری کی موت
کویٹو۔20؍اکتوبر ( ایجنسیز )ایکواڈور کے چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران بھاری صلیب گرنے سے پادری کی جان چلی گئی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پادری سانچیز مولیناری چرچ میں ایک بڑی پینٹنگ کے سامنے کھڑے تھے جس پر لکڑی کی ایک بڑی صلیب نصب تھی جو دیوار سے الگ ہو کر ان کے اوپر آ گری۔اخبار کے مطابق اس

کویٹو۔20؍اکتوبر ( ایجنسیز )ایکواڈور کے چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران بھاری صلیب گرنے سے پادری کی جان چلی گئی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پادری سانچیز مولیناری چرچ میں ایک بڑی پینٹنگ کے سامنے کھڑے تھے جس پر لکڑی کی ایک بڑی صلیب نصب تھی جو دیوار سے الگ ہو کر ان کے اوپر آ گری۔اخبار کے مطابق اس ناگہانی حادثہ سے چند منٹ قبل اپنے وعظ میں انہوں نے انسان کی فانی زندگی اور موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ اپنا قیمتی وقت فون اسکرول کرنے یا ٹیلی ویژن دیکھنے میں ضائع کر دیتے ہیں لیکن خْدا اور اپنے انتہائی قریبی لوگوں کیلئے بہت کم وقت نکالتے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول دیکھا گیا۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu