ایل نینو کے اثرات سے نمٹنے حکومت کے اقدامات
چیف منسٹر کا سرکردہ قائدین کے ساتھ کل اہم اجلاس‘ مختلف امور پر غور حیدرآباد۔21۔اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایل ۔نینو کے سنگین اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں اور اقدامات کے سلسلہ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کانگریس کے سرکردہ قائدین کے ہمراہ 23اکٹوبر کو اجلاس منعقد ک

چیف منسٹر کا سرکردہ قائدین کے ساتھ کل اہم اجلاس‘ مختلف امور پر غور حیدرآباد۔21۔اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایل ۔نینو کے سنگین اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں اور اقدامات کے سلسلہ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کانگریس کے سرکردہ قائدین کے ہمراہ 23اکٹوبر کو اجلاس منعقد کرتے ہوئے صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات سے واقف کروانے کے علاوہ اسے بہتر بنانے کی شعور بیداری کو یقینی بنائیں گے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی 23 اکٹوبر کو ’پرجا بھون‘ میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک ‘ ریاستی وزراء ‘ اراکین اسمبلی ‘ اراکین قانون ساز کونسل و اراکین پارلیمان کے علاوہ پارٹی قائدین بشمول ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں ریاست میں پیدا شدہ صورتحال سے واقف کروائیں گے۔ذرائع کے مطابق پرجا بھون میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کے سلسلہ میںعہدیداروں نے بتایا کہ ریاستی حکومت ایل۔نینو کے خطرات اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے پارٹی قائدین کو واقف کروانے کے علاوہ پارٹی قائدین کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے اقدامات کا منصوبہ رکھتی ہے ۔تلنگانہ میں ایل ۔نینو کے اثرات کے نتیجہ میں زرعی سرگرمیوں کے متاثر ہونے کے علاوہ پانی کی قلت پیدا ہونے اور برقی قلت کے خدشات ظاہر کئے جانے لگے ہیں علاوہ ازیں عہدیداروں کے مطابق پانی و برقی قلت پیدا ہونے کے دیگر شعبوں اور صنعتوں پر ہونے والے منفی اثرات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے حکومت کو واقف کروایا جارہا ہے۔چیف منسٹر اے ریونت ریڈی 23 اکٹوبر کو منعقد ہونے والے پارٹی قائدین کے اس اہم اجلاس کے دوران اپنی حکومت کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے چلائی جانے والی مہم سے متعلق واقف کروائیں گے تاکہ پارٹی قائدین عوام کے درمیان ایل۔نینو کے اثرات کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے عوام کو واقف کرواسکیں۔ عہدیداروں کے مطابق اس اجلاس کے دوران پارٹی قائدین کو پانی کم خرچ کرنے کے علاوہ برقی کے استعمال کو بہتر بنانے کے علاوہ کم خرچ کو یقینی بنانے کے ذریعہ ایل ۔نینو سے نمٹنے کے منصوبہ سے واقف کروایا جائے گاتاکہ وہ عوام کے درمیان پہنچ کر انہیں حکومت کے اقدامات سے واقف کرواسکیں۔ ایل نینو کے اثرات کی وجہ سے ریاست میں بارش کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔3