شمس آباد میں 2 مسلم نوجوانوں پر شرپسندوں کا حملہ
جے شری رام نعرہ لگانے کا مطالبہ، شمس آباد پولیس کا مدد سے انکار حیدرآباد۔ 21 اکتوبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ دوڈی میں دو مسلم نوجوانوں کو چند شرپسندوں نے جئے شری رام کے نعرے لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدر اور واحد جو پرانے شہر سے تعلق رکھتے ہیں الیک

جے شری رام نعرہ لگانے کا مطالبہ، شمس آباد پولیس کا مدد سے انکار حیدرآباد۔ 21 اکتوبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ دوڈی میں دو مسلم نوجوانوں کو چند شرپسندوں نے جئے شری رام کے نعرے لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدر اور واحد جو پرانے شہر سے تعلق رکھتے ہیں الیکٹریشن کے کام کے لئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ کام کے دوران غلطی سے ایک باکس پڑوسی کے مکان پر گر گیا جس کے بعد تقریباً 20 شرپسند جمع ہوئے اور دونوں سے بحث کرنے لگے اور انہیں جئے شری رام کے نعرے لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں شدید زدوکوب کیا۔ دونوں نوجوانوں نے الزام لگایا کہ جب وہ وہاں سے بچ کر شمس آباد پولیس اسٹیشن پہنچے تو پولیس نے بھی مدد کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد وہ کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی شکایت درج کرائی۔ کاماٹی پورہ پولیس نے انہیں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ امجد اللہ خاںخالد ایم بی ٹی ترجمان نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں شرپسندوں کے حوصلے کافی بلند ہوچکے ہیں جب بھی انہیں موقع ملتا ہے وہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں اور جئے شری رام کے نعرے لگانے کو کہتے ہیں۔ اس واقعہ پر انہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے بات کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ش ؍F