جانوروں کے تحفظ و نگہداشت کی نیشنل پارکس کے ذریعہ عوام کو واقفیت
آسٹریلیا میں 685 نیشنل پارکس ، ٹاپ 10 ممالک میں ہندوستان تیسرے نمبر پرحیدرآباد:22 اکٹوبر ( سیاست نیوز) نیشنل پارک کے قیام کے ذریعہ جنگلی جانوروں کے تحفظ اور نگہداشت کے بارے میں شعور بیداری میں کئی اہم ممالک نے پیشرفت کی ہے ۔ نیشنل پارکس کے معاملہ میں آسٹریلیا کو دیگر ممالک پر سبقت حاصل ہے جہاں 685 ن

آسٹریلیا میں 685 نیشنل پارکس ، ٹاپ 10 ممالک میں ہندوستان تیسرے نمبر پرحیدرآباد:22 اکٹوبر ( سیاست نیوز) نیشنل پارک کے قیام کے ذریعہ جنگلی جانوروں کے تحفظ اور نگہداشت کے بارے میں شعور بیداری میں کئی اہم ممالک نے پیشرفت کی ہے ۔ نیشنل پارکس کے معاملہ میں آسٹریلیا کو دیگر ممالک پر سبقت حاصل ہے جہاں 685 نیشنل پارکس موجود ہیں ۔ تھائی لینڈ 156 نیشنل پارکس کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں 116 نیشنل پارکس ہیں اور وہ 10اہم ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ نیشنل پارکس کے معاملہ میں 10اہم ممالک کی فہرست میں روس ، برازیل ، میکسیکو ، امریکہ ، کولمبیا ، انڈونیشیاء اور یوکرین شامل ہیں ۔ روس میں 112 نیشنل پارکس ہیں جبکہ برازیل میں یہ تعداد 75 درج کی گئی ہے ۔ میکسیکو میں 67 ، کولمبیا 60 ، انڈونیشیا 56 اور یوکرین میں 48 نیشنل پارکس موجود ہیں ۔ ماہرین کے مطابق قومی ورثہ کے تحفظ کے سلسلہ میں کئی ممالک نے نیشنل پارکس کے قیام کو ترجیح دی ہے ۔ شہری علاقوں میں نیشنل پارکس قائم کرتے ہوئے عوام کیلئے تفریح کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ نیشنل پارکس کے علاوہ ہندوستان میں زوالوجیکل پارکس قائم کئے گئے جہاں تفریح کے علاوہ جنگلی جانوروں کے تحفظ کی موثر انداز میں نمائش کی جاتی ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک نے انتہائی وسیع و عریض نیشنل پارکس میں عوام کیلئے مختلف انداز میں تفریح کا سامان فراہم کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے نیشنل پارکس میں ایک طرف جنگلی جانوروں کو نمائش کیلئے رکھا گیا ہے تو دوسری طرف موسمی اعتبار سے عمر کے ہر حصے کے لئے تفریح کا سامان فراہم کیا گیا ۔ خاص طور پر بچوں کیلئے نیشنل پارکس زیادہ توجہ کا مرکز ہوتے ہیں جہاں ایک ہی مقام پر وہ مختلف تفریح سے خود کو لطف اندوز کرسکتے ہیں ۔1/S/m/b