تلگو ریاستوں میں 22تا 30اکتوبر بارش کا امکان
:خلیج بنگال میں طوفان کا اثر: حیدرآباد۔21۔اکٹوبر(سیاست نیوز) خلیج بنگال میں پیدا ہونے طوفان کے نتیجہ میں 22تا30 اکٹوبر کے دوران تلگو ریاستوں میں بارش کے امکانات ظاہر کئے جانے لگے ہیں اور کہاجارہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی درست ثابت ہوتی ہے تو اس کے نتیجہ میں ریاست کو درپیش پانی کی قلت میں نم

:خلیج بنگال میں طوفان کا اثر: حیدرآباد۔21۔اکٹوبر(سیاست نیوز) خلیج بنگال میں پیدا ہونے طوفان کے نتیجہ میں 22تا30 اکٹوبر کے دوران تلگو ریاستوں میں بارش کے امکانات ظاہر کئے جانے لگے ہیں اور کہاجارہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی درست ثابت ہوتی ہے تو اس کے نتیجہ میں ریاست کو درپیش پانی کی قلت میں نمایاں کمی رونما ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش قیاسی کے مطابق 22تا30اکٹوبر کے دوران خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے نتیجہ میں انتہائی موسلادھار بارشوں کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور کہا جارہاہے چینائی کے علاوہ کرناٹک کے کئی شہرو ںمیں جاری بارشوں کے بعد اب خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے ہوا کے دباؤ میں کمی کے نتیجہ میں ساحلی آندھرا پردیش کے اضلاع میں انتہائی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور اگر یہ طوفان شدت اختیار کرتا ہے تو ایسی صورت میں آئندہ 4یوم کے دوران آندھراپردیش‘ اوڈیشہ کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مسلسل موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی جائیں گی ۔ خانگی ماہرین موسمیات نے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی اس پیش قیاسی پر جاری کئے گئے ردعمل کے دوران ان امکانات کو موہوم قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خود محکمہ موسمیات خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے سمندری طوفان کی لہروں کی اونچائی سے متعلق یہ کہہ رہا ہے کہ اگر اس طرح کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو دونوں ریاستوں میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ 4یوم کے دوران انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ خانگی ماہرین موسمیات کا دعویٰ ہے کہ دونوں ہی ریاستیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش ایل ۔نینو کے شدید اثرات سے متاثر ہیں اسی لئے اگر بارش ہوتی ہے تو بھی موسلادھار یا انتہائی موسلادھار نہیں ہوگی بلکہ گذرتی ہوئی بارش ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔3