ٹائیگر شراف فائرنگ معاملہ میں مزید گرفتاریاں
ممبئی، 23 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف سے متعلق فائرنگ کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے مزید تین ملزمین کو ہریانہ کے سونی پت سے گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت سمیر، جتن اور انکت کھٹک کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے تینوں کو ممبئی منتقل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، جہ

ممبئی، 23 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف سے متعلق فائرنگ کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے مزید تین ملزمین کو ہریانہ کے سونی پت سے گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت سمیر، جتن اور انکت کھٹک کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے تینوں کو ممبئی منتقل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مقامی قلعہ کورٹ عدالت نے انہیں 28اکتوبر تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، سمیر پر شبہ ہے کہ وہ انل پنڈت اور فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث شوٹر ریحان کے درمیان رابطے کا ذریعہ تھا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ اس نے معاملے سے متعلق رقوم کے انتظام اور اسلحہ کی فراہمی میں بھی رول ادا کیا۔ تاہم، ان الزامات کی تصدیق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ممبئی لائے جانے کے بعد تینوں ملزمین کا طبی معائنہ کرایا گیا۔فی الحال انہیں کرائم برانچ کے ایکسٹارشن ڈویژن میں رکھا گیا ہے ، جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ ٹائیگر شراف سے متعلق فائرنگ کے واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے تحقیقات تیز کردی تھیں۔ تفتیش کے دوران پولیس مختلف مشتبہ افراد کے رول، ان کے باہمی روابط اور مبینہ طور پر واردات کے لیے فراہم کی جانے والی مالی اور دیگر سہولتوں کی جانچ کررہی ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی اس بات کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا فائرنگ کے واقعے کے پیچھے کسی منظم گروہ کا ہاتھ تھا اور ملزمین کے درمیان رابطوں کی نوعیت کیا تھی۔ پولیس مبینہ سازش، مالی لین دین اور اسلحہ کی فراہمی سے متعلق پہلوؤں کی بھی چھان بین کررہی ہے ۔