ہندوستان اور چین کے درمیان مختلف سطح پر بات چیت جاری
نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) اروناچل پردیش میں حقیقی کنٹرول لائن سے متصل علاقوں میں ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان تصادم کے واقعات کی اطلاعات کے درمیان وزارت خارجہ نے کہا ہیکہ چینی فوج کی جانب سے گشت کے طے شدہ طریقئہ کار سے ہٹنے کے باعث سرحدی علاقوں میں وقتاً فوقتاً صورتحال بے ترتیب ہو جاتی

نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) اروناچل پردیش میں حقیقی کنٹرول لائن سے متصل علاقوں میں ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان تصادم کے واقعات کی اطلاعات کے درمیان وزارت خارجہ نے کہا ہیکہ چینی فوج کی جانب سے گشت کے طے شدہ طریقئہ کار سے ہٹنے کے باعث سرحدی علاقوں میں وقتاً فوقتاً صورتحال بے ترتیب ہو جاتی ہے ۔ غلط فہمی اور غلط اندازے سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر بات چیت جاری ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کا پختہ موقف ہے کہ دوطرفہ تعلقات کی مجموعی پیش رفت کیلئے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ جب چینی فوج پہلے سے طے شدہ گشت کے طریقئہ کار سے ہٹتی ہے تو ہندوستان اور چین کے سرحدی علاقوں میں وقتاً فوقتاً صورتحال بے ترتیب ہو جاتی ہے ۔ دونوں فریق حقیقی کنٹرول لائن پر باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے اور غلط فہمیوں و غلط اندازوں سے بچنے کیلئے موجودہ سفارتی اور فوجی نظام کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں فریقوں نے سرحدی انتظام کو بہتر بنانے کیلئے مناسب علاقوں میں ایل اے سی کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ دوطرفہ تعلقات کی مجموعی پیش رفت کیلئے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ انڈو تبت بارڈر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل شتروجیت کپور نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ہندوستان اور چین کے فوجی آمنے سامنے آئے ہیں اور بعض مواقع پر تصادم کی صورت حال بھی پیدا ہوئی ہے ، جو اب بھی جاری ہے