برقی پیداوار میں اضافہ کے ذریعہ قلت پر قابو پانے عہدیداروں کو ہدایت
بند صنعتوں کے بقایہ جات کے لئے ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کی عہدیداروں کو ہدایتحیدرآباد۔23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے برقی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں برقی کی قلت سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ ریاست میں مانسون کی ناکامی اور ال نی

بند صنعتوں کے بقایہ جات کے لئے ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کی عہدیداروں کو ہدایتحیدرآباد۔23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے برقی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں برقی کی قلت سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ ریاست میں مانسون کی ناکامی اور ال نینو کے اثرات کے سبب برقی کے ہائیڈل جنریشن میں کمی واقع ہوئی ہیں۔ حکومت کو اندیشہ ہے کہ برقی پیداوار میں کمی کے سبب برقی طلب کے مطابق سربراہی میں دشواریاں پیش آسکتی ہیں۔ موسمی تبدیلی کے نتیجہ میں آنے والے چند ماہ کے دوران برقی طلب میں مز ید اضافہ کا امکان ہے ۔ بھٹی وکرمارکا نے تھرمل پاور جنریشن میں اضافہ کرتے ہوئے برقی سربراہی پر جامع ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔ زرعی اور گھریلو شعبہ جات کے لئے ربیع سیزن اور موسم گرما میں موثر سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ 140 ملین یونٹ تھرمل پاور جنریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ بھٹی وکرمارکا نے محکمہ برقی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں پیداوار اور سربراہی کے علاوہ برقی بقایہ جات کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تھرمل پاور جنریشن روزانہ 91 ملین یونٹ تک پہنچ چکی ہے۔ بھٹی وکرمارکا نے پیداوار میں اضافہ کا مشورہ دیا تاکہ روزانہ 140 ملین یونٹ برقی سربراہ کی جاسکے۔ انہوں نے یادادری تھرمل پاور پلانٹ کے دو یونٹس کو بلا وقفہ کوئلہ کی سربراہی کی ہدایت دی۔ اس سلسلہ میں کول انڈیا لمیٹیڈ سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں کوئلہ کی سربراہی بحال ہوجائے گی۔ انہوں نے ریاست میں برقی پیداوار میں اضافہ کیلئے یادادری تھرمل پاور پلانٹ پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پلانٹ کے 4 یونٹس میں فی کس 800 میگا واٹ برقی تیار کی جارہی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق تلنگانہ جینکو کے برقی یونٹس میں 2024-25 کے دوران پیداوار 65.90 ملین یونٹ تھی جو 2025-26 میں بڑھ کر 76.46 ملین یونٹ ہوچکی ہے۔ جاریہ مالیاتی سال 21 اکتوبر تک روزانہ کی برقی پیداوار 90.97 ملین یونٹ ہوچکی ہے۔ گزشتہ برسوں کے مقابلہ روزانہ برقی کی پیداوار میں 14.51 ملین یونٹ کا اضافہ ہوا ہے جو مجموعی طور پر 19 فیصد ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ریاست کی بند صنعتوں سے برقی بقایہ جات کی وصولی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم متعارف کرنے کی ہدایت دی جس کے ذریعہ بند صنعتوں کو رعایت دی جاسکتی ہے۔ صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر سدرن اور ناردن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ بند صنعتوں کے انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے بقایہ جات کے سلسلہ میں فیصلہ کریں۔ اجلاس میں اسپیشل سکریٹری اینرجی نوین متل ، پرنسپل سکریٹری فینانس سندیپ کمار سلطانیہ ، صدرنشین سنگارینی کالریز بدھا پرکاش جیوتی ، جینکو کے صدرنشین ہریش ، ٹرانسکو کے صدرنشین کرشنا بھاسکر ، سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سدرنشین جتیش پاٹل اور رورل پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے صدرنشین مشرف فاروقی نے شرکت کی۔1/k