حیدرآباد کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی پہلی پسند قلعہ گولکنڈہ
چارمینار ٹاپ 10 سے باہر ۔ سیاحتی مقامات کی مناسب تشہیر کا فقدان ، تازہ رپورٹ میں انکشافحیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تاریخی یادگاروں اور تہذیبی ورثے کے حامل شہر حیدرآباد میں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ شہر میں قلعہ گولکنڈہ ، چارمینار ، سالار جنگ میوزیم اور نہرو زوالوجیکل پارک اہم سیا

چارمینار ٹاپ 10 سے باہر ۔ سیاحتی مقامات کی مناسب تشہیر کا فقدان ، تازہ رپورٹ میں انکشافحیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تاریخی یادگاروں اور تہذیبی ورثے کے حامل شہر حیدرآباد میں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ شہر میں قلعہ گولکنڈہ ، چارمینار ، سالار جنگ میوزیم اور نہرو زوالوجیکل پارک اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتے ہیں ۔ تاہم حالیہ رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی کہ سیاحوں کی فہرست میں گولکنڈہ قلعہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ تاریخی چارمینار دوسرے مقام پر چلا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سیاحتی مقامات کی مناسب شعور بیداری نہ ہونے سے سیاح صرف ایک یا دو اہم مقامات دیکھ کر ہی واپس لوٹ رہے ہیں ۔ قلعہ گولکنڈہ کو آنے والے جملہ سیاحوں میں نصف یا اس سے بھی کم لوگ قریب میں ہی واقع قطب شاہی مقبروں تک پہونچ پاتے ہیں ۔ اس طرح جو چند لوگ مقبرے دیکھتے ہیں ۔ ان میں سے بہت کم باپو گھاٹ تک جاتے ہیں ۔ سیاحتی مقامات کتنی دور ہیں وہاں جانے کا مناسب وقت کیا ہے اور کتنی دیر لگتی ہے ۔ اس بارے میں بنیادی معلومات اور موثر گائیڈنس کا سخت فقدان ہے ۔ اگر محکمہ سیاحت سے تمام تاریخی مقامات کی خصوصی اہمیت اجاگر کی جائے تو سیاح شہر میں مزید وقت گزار کر مختلف مقامات کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ ملک کی 10 سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تاریخی یادگاروں میں قلعہ گولکنڈہ تلنگانہ کا واحد مقام بن کر ابھرا ہے ۔ جبکہ چارمینار جو 2024-25 میں ٹاپ 10 میں شامل تھا اس بار اپنی جگہ برقرار نہ رکھ سکا ۔ 2024-25 میں 15.63 لاکھ سیاح گولکنڈہ آئے تھے جو 2025-26 میں بڑھ کر 16.76 لاکھ تک جا پہونچے ہیں ۔ 2024-25 میں 13.43 لاکھ سیاح تاریخی چارمینار آئے جبکہ 2025-26 میں یہ تعداد گھٹ کر 12.83 لاکھ ہوگئی ۔ غیر ملکی سیاحوں میں بھی گولکنڈہ کا دورہ کرنے والوں میں سے صرف 60 فیصد ہی چارمینار گئے ۔ گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 17,304 غیر ملکی سیاح نے قلعہ گولکنڈہ دیکھا جبکہ چارمینار کا رخ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 8,145 پر سمٹ کر رہ گئی۔ 2/m/b