ایس ایس سی امتحانات 2027 : فیس شیڈول جاری
حیدرآباد : /22 اکٹوبر (ایجنسیز) محکمہ اسکولی تعلیم نے مارچ 2027 ء میں ہونے والے ایس ایس سی او ایس ایس سی اور ووکیشنل پبلک امتحانات کیلئے فیس کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق تمام طلبہ بغیر کسی تاخیر فیس کے /30 اکٹوبر تا /16 نومبر متعلقہ اسکول ہیڈ ماسٹر کے پاس امتحانی فیس جمع کروا

حیدرآباد : /22 اکٹوبر (ایجنسیز) محکمہ اسکولی تعلیم نے مارچ 2027 ء میں ہونے والے ایس ایس سی او ایس ایس سی اور ووکیشنل پبلک امتحانات کیلئے فیس کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق تمام طلبہ بغیر کسی تاخیر فیس کے /30 اکٹوبر تا /16 نومبر متعلقہ اسکول ہیڈ ماسٹر کے پاس امتحانی فیس جمع کرواسکتے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق جو طلبہ مقررہ تاریخ تک فیس جمع کرنے سے قاصر رہیں انہیں اضافی چارجز کے ساتھ مہلت دی گئی ہے ۔ 50 روپئے کی تاخیر کے ساتھ /18 نومبر تا یکم ڈسمبر امتحانی فیس قبول کی ۔ 200 روپئے جرمانہ کے ساتھ /3 ڈسمبر تا /14 ڈسمبر اور آخری مرحلے میں 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ /16 ڈسمبر تا /28 ڈسمبر امتحانی فیس قبول کی جائے گی ۔ جس کے بعد کسی کو موقع نہیں ملے گا ۔ ڈائرکٹر گورنمنٹ ایگزامینیشز کے لنگیا نے وضاحت کی ہے کہ تمام ریگو لر طلبہ و ایک بار ناکام طلباء اور ایس ایس سی ، او ایس ایس سی سمیت تمام ووکیشنل طلبہ کیلئے یکساں نافذ العمل ہوں گی ۔