آئندہ عام انتخابات اہمیت کے حامل ، راہول گاندھی کی تائید ضروری
پسماندہ طبقات سے انصاف کیلئے راہول گاندھی کا وزیراعظم بننا ضروری ، مدیراج طبقہ کی بی سی فہرست میں شمولیت کیلئے جلدکابینی سب کمیٹی، رویندرا بھارتی میں چیف منسٹر کا خطابحیدرآباد:22 اکٹوبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملک کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور عوام کو چاہیئے کہ

پسماندہ طبقات سے انصاف کیلئے راہول گاندھی کا وزیراعظم بننا ضروری ، مدیراج طبقہ کی بی سی فہرست میں شمولیت کیلئے جلدکابینی سب کمیٹی، رویندرا بھارتی میں چیف منسٹر کا خطابحیدرآباد:22 اکٹوبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملک کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور عوام کو چاہیئے کہ وہ راہول گاندھی سے مکمل تعاون کریں اور یہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر رویندرا بھارتی میں بی سی طبقات کے قائد پی سائنا مدیراج کی یوم پیدائش تقاریب سے خطاب کررہے تھے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ راہول گاندھی کے ساتھ کھڑے ہوجائیں ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ راہول گاندھی کے وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ہی بہوجن سماج کو انصاف ملے گا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اُن کی حکومت بی سی طبقات کو سیاسی طور پر مستحکم کرنے اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بی سی اے زمرے میں مدیراج طبقہ کی شمولیت کا جائزہ لینے کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مدیراج طبقہ کو بی سی کے مختلف زمرے جات میں شامل نہیں کیا گیا ۔ آئندہ کابینی اجلاس میں اس مسئلہ کا جائزہ لیتے ہوئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس معاملہ کا جامع طور پر جائزہ لے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب کوڑنگل میں مدیراج طبقہ کی زائد آبادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدیراج طبقہ پر مکمل بھروسہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرنشین کی حیثیت سے انہوں نے سری ہری مدیراج کو ضلع کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا تھا ، انہیں نہ صرف اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا بلکہ کابینہ میں شامل کیا گیا۔ نیلم مدھو کو لوک سبھا کا ٹکٹ الاٹ کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کو مشورہ دیا کہ وہ مدیراج طبقہ کو ایم ایل سی ٹکٹ کیلئے صدرپردیش کانگریس سے نمائندگی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مدیراج طبقہ کو حکومت میں شامل کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے بی سی مردم شماری کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ طبقات کی حقیقی آبادی کے تعین کے ذریعہ اُن کی بھلائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ برطانوی دور حکومت کے بعد پہلی مرتبہ طبقاتی سروے کا اہتمام کیا گیا ۔ غریبوں اور کمزور طبقات کیلئے حکومت کی فلاحی اسکیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ این ٹی آر نے غریبوں کیلئے 2روپئے کیلو چاول اسکیم متعارف کی تھی اور کانگریس حکومت ریاست کے 3.48 کروڑ افراد کو مفت چاول سربراہ کررہی ہے ۔ ہر گاؤں میں اندراماں ہاؤزنگ اسکیم پر عمل کیا جارہا ہے ۔ این ٹی آر ، چندرا بابو نائیڈو ، وائی ایس راج شیکھر ریڈی اور کے سی آر نے جن ویلفیر اسکیمات کا آغاز کیا تھا انہیں جاری رکھا گیا ہے ۔ تلنگانہ کے مجاہدین آزادی کو خراج پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جلد ہی ٹینک بنڈ پر مجسمے نصب کرے گی ۔ تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کے علاوہ وزیر اسپورٹس کے سری ہری اور بی سی طبقات کی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے ۔1/S