ہندوستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں ٹو وہیلر گاڑیاں عوام کی اولین ترجیح
دیہاتوں میں پیدل سفر کی عادت ، سفر کی گاڑیوں سے متعلق قومی سروےحیدرآباد۔23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ہندوستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں مسافت طئے کرنے کے ذرائع اور عوام کی ترجیحات مختلف ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں ایک مقام سے دوسرے مقام سفر کے لئے عوام کی ترجیحات پر سروے کا اہتمام کیا گیا جس میں 2

دیہاتوں میں پیدل سفر کی عادت ، سفر کی گاڑیوں سے متعلق قومی سروےحیدرآباد۔23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ہندوستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں مسافت طئے کرنے کے ذرائع اور عوام کی ترجیحات مختلف ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں ایک مقام سے دوسرے مقام سفر کے لئے عوام کی ترجیحات پر سروے کا اہتمام کیا گیا جس میں 2 وہیلر گاڑیوں کو دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں عوام کی اولین ترجیح کے طور پر طئے کیا گیا۔ مسافت طئے کرنے کیلئے پیدل سفر اور سائیکل کا استعمال آج بھی دیہی علاقوں میں عوام کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سروے میں انکشاف کیا گیا کہ شہری علاقوں میں 52.3 فیصد عوام سفر کیلئے 2 وہیلرس پر انحصار ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 37.1 فیصد افراد 2 وہیلرس کا استعمال کرتے ہیں۔ مقامی ضرورتوں کے اعتبار سے شہری علاقوں میں ٹو وہیلرس کے استعمال میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ جہاں تک پیدل راستہ طئے کرنے کا سوال ہے ، دیہی علاقوں میں 36.6 فیصد افراد آج بھی پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں یہ 13.5 فیصد ہے۔ دیہی علاقوں میں 13.4 فیصد افراد سائیکل کے ذریعہ سفر کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں محض 5.8 فیصد افراد آج بھی سائیکل کا استعمال کر رہے ہیں۔ بس ، آٹو رکشا اور 4 وہیلر گاڑیوں کے استعمال میں شہری علاقوں کو سبقت حاصل ہے۔ شہری علاقوں میں 9.2 فیصد افراد بس کے ذریعہ سفر کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے 5.3 فیصد افراد بس میں سفر کرتے ہیں۔ آٹو رکشا کے ذریعہ سفر کے معاملہ میں شہری علاقوں کا فیصد 8.8 درج کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں 5 فیصد افراد آٹو رکشا کے ذریعہ سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 4 وہیلرس کے استعمال میں شہری علاقوں میں 5.7 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 1.5 فیصد درج کیا گیا ہے ۔ ٹرین اور میٹرو ٹرین کے ذریعہ سفر کے معاملہ میں بھی شہری اور دیہی علاقوں میں فرق پایا گیا ہے ۔ سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ شہری علاقوں میں بڑھتی ٹریفک اور دور دراز مقامات تک بآسانی رسائی میں ٹو وہیلرس زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ پیدل مسافت طئے کرنے کے معاملہ میں آج بھی دیہی علاقوں کے عوام اپنے کھیتوں اور قریبی گاؤں کو پہنچنے کیلئے کسی گاڑی کے بجائے پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔1/k/m/b