کانگریس ایم پیز گرجیت اور مسعودنے الیکشن کمیشن پر اٹھائے سوال
سہارنپور، 23اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا اور سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے ووٹر لسٹ میں مبینہ گڑبڑیوں کے تعلق سے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ جمعہ کو ضلع کانگریس دفتر میں ’ووٹ بچاؤ۔دیش بچاؤ‘ مہم کے تحت منعقدہ پریس کانفرنس میں دونو

سہارنپور، 23اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا اور سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے ووٹر لسٹ میں مبینہ گڑبڑیوں کے تعلق سے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ جمعہ کو ضلع کانگریس دفتر میں ’ووٹ بچاؤ۔دیش بچاؤ‘ مہم کے تحت منعقدہ پریس کانفرنس میں دونوں اراکین پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ ووٹر فہرستوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر کے انتخابی عمل کو متاثر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعہ حکومتیں بنا رہی ہے اور اپوزیشن کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے ۔ پنجاب کے امرتسر سے رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے مسلسل انتخابات میں ہیرا پھیری کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں، لیکن چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے جواب دینے سے بچنے پر بی جے پی حکومت اس کے دفاع میں سامنے آ جاتی ہے ۔ اوجلا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مبینہ بے ضابطگیوں سے جمہوریت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھ رہے ہیں اور رائے دہی کے ذریعے عوام کی حقیقی مرضی سامنے نہیں آ پا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی وجہ سے طلباء، نوجوان، سماجی تنظیمیں اور غیر بی جے پی پارٹیاں احتجاج اور مظاہرے کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے پرامن مظاہروں کو بھی بے رحمی سے کچلے جانے کا الزام لگایا۔ کانگریس ملک بھر میں ’ووٹ بچاؤ۔ دیش بچاؤ‘مہم چلا رہی ہے ۔ کانگریس ایم پی عمران مسعود دہلی میں زیرحراستدہلی پولیس نے جمعہ کو کانگریس ایم پی عمران مسعود کو جامع ملیہ اسلامیہ میں طلبہ کے احتجاج میں شامل ہونے پر حراست میں لے لیا۔ مسعود نے کہاکہ میں میرے بچوں(طلبہ) کیلئے میری جان بھی دے سکتا ہوں۔ یہ میرے ملک کا مستقبل ہیں۔ ان حقوق کچلنے کی کوشش ہورہی ہے۔