می سیوا مراکز کے ذریعہ ڈور ڈیلیوری خدمات کو مقبولیت
ایک ماہ میں 3885 کالس موصول، وزیر آئی ٹی سریدھر بابو کی خصوصی دلچسپیحیدرآباد۔23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے می سیوا کی خدمات کو عوام کے گھر تک پہنچانے کے سلسلہ میں عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ حکومت نے می سیوا خدمات کو موثر اور بہتر بنانے کیلئے سرٹیفکٹس کی اج

ایک ماہ میں 3885 کالس موصول، وزیر آئی ٹی سریدھر بابو کی خصوصی دلچسپیحیدرآباد۔23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے می سیوا کی خدمات کو عوام کے گھر تک پہنچانے کے سلسلہ میں عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ حکومت نے می سیوا خدمات کو موثر اور بہتر بنانے کیلئے سرٹیفکٹس کی اجرائی اور آدھار خدمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ان خدمات کا آغاز کیا گیا اور ایک ماہ کے دوران می سیوا ڈور اسٹیپ ڈیلیوری سرویس کو ٹول فری نمبر 1100 پر 3885 کالس موصول ہوئے ہیں۔ حکومت نے می سیوا کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات کی موثر انجام دہی اور شفافیت کے ساتھ عوامی ضروریات کی تکمیل کے اقدامات کئے ہیں۔ می سیوا خدمات کے تحت عوام انکم ، کاسٹ ، رہائش ، برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکٹس کے علاوہ آدھار کی تمام خدمات اپنے گھر سے حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں اس کام کیلئے می سیوا سنٹر یا آدھار سنٹر پر طویل قطار میں ٹھہرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ گزشتہ ماہ متعارف کی گئی ڈور ڈیلیوری خدمات کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ یہ خدمات فی الوقت کیور اربن ریجن کے تحت فراہم کی جارہی ہے جس کیلئے سرویس چارجس عائد کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی الیکٹرانک خدمات سے متعلق کمشنر نے بتایا کہ ڈور ڈیلیوری خدمات کیلئے ٹول فری نمبر 1100 پر کال کیا جاسکتا ہے یا می سیوا سٹیزن پورٹل پر درخواست درج کرائی جاسکتی ہے۔ آدھار یا سرٹیفکٹ سے متعلق ضروری خدمات کو درج کراتے ہوئے تفصیلات پیش کرنی ہوگی۔ می سیوا کے اگزیکیٹیو درخواست گزار کے گھر پہنچ کر شیڈول کے مطابق تکمیل کریں گے۔ 1/k