ویسٹ مینجمنٹ انڈسٹری میں دنیا کی اہم کمپنیوں کی مارکٹ سرمایہ کاری
امریکی کمپنیوں کو سبقت ، فضائی اور آلودگی پر کنٹرول کی مساعیحیدرآباد۔23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) کچرے کی ری سیکلنگ اور خاص طور پر صنعتی فضلاء کو کارکرد بنانے کیلئے عالمی سطح پر ویسٹ مینجمنٹ انڈسٹری کا اہم رول ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے غیر معمولی سرمایہ کاری کی ہے۔ ویسٹ م

امریکی کمپنیوں کو سبقت ، فضائی اور آلودگی پر کنٹرول کی مساعیحیدرآباد۔23 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) کچرے کی ری سیکلنگ اور خاص طور پر صنعتی فضلاء کو کارکرد بنانے کیلئے عالمی سطح پر ویسٹ مینجمنٹ انڈسٹری کا اہم رول ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے غیر معمولی سرمایہ کاری کی ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں دنیا کی 9 بڑی کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی جنہوں نے اس شعبہ میں مارکٹ سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ان کمپنیوں میں 4 کا تعلق امریکہ سے ہے جبکہ فرانس ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ کی ایک ایک کمپنی بھی اس صنعت سے وابستہ ہے۔ عالمی سطح پر ویسٹ مینجمنٹ کا مقصد کچرے کی ری سیکلنگ کے ذریعہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے علاوہ کئی کارآمد اشیاء کی تیاری ہے۔ کئی کمپنیوں نے کچرے کی ری سیکلنگ کے ذریعہ برقی کی تیاری کا تجربہ کیا ہے ۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کچرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر ویسٹ مینجمنٹ کی کمی کے نتیجہ میں فضائی اور آبی آلودگی میں اضافہ ہوا۔ امریکہ کی کمپنی ویسٹ مینجمنٹ نے اس شعبہ میں 91.7 بلین ڈالر سرمایہ کاری کے ذریعہ پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ امریکہ کی رپبلک سرویسز کمپنی نے 77.9 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ کینیڈا اور امریکہ سے کارکرد ویسٹ کنکشنس کمپنی کی سرمایہ کاری 42.4 بلین ڈالر درج کی گئی ہے۔ دیگر کمپنیوں کی مارکٹ سرمایہ کاری 3 تا 27 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر ویسٹ مینجمنٹ انڈسٹری کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آلودگی پر قابو پانے کے معاملہ میں نارتھ امریکہ ، یوروپ اور آسٹریلیا کی کمپنیوں نے اہم رول ادا کیا ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبہ میں سرکاری سطح پر سرپرستی کی ضرورت ہے تاکہ آبی اور فضائی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ۔ کچرے اور صنعتی فضلاء کی ری سیکلنگ کے ذریعہ ہندوستان میں برقی کی تیاری کا تجربہ کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ کے ذریعہ پانی کو تعمیری اغراض کے لئے سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔1/k/m/b