کم جونگ کا غیر معلنہ دورہ چین
پیانگ یانگ ۔ 24 اکتوبر (ایجنسیز) شمالی کوریا کے میڈیا اور ایک سرکاری ذریعہ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ہفتہ کے روز چین کے سرحدی شہر دانڈونگ پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق کم جونگ اْن نیو یالو ریور برج کے ذریعہ چین میں داخل ہوئے۔ دونوں ملکوں کو ملانے والا یہ اہم سرحدی پل اپنی تعمیر مکمل ہونے

پیانگ یانگ ۔ 24 اکتوبر (ایجنسیز) شمالی کوریا کے میڈیا اور ایک سرکاری ذریعہ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ہفتہ کے روز چین کے سرحدی شہر دانڈونگ پہنچ گئے۔ رپورٹس کے مطابق کم جونگ اْن نیو یالو ریور برج کے ذریعہ چین میں داخل ہوئے۔ دونوں ملکوں کو ملانے والا یہ اہم سرحدی پل اپنی تعمیر مکمل ہونے کے 12 سال بعد گزشتہ ہفتے ہی باضابطہ طور پر کھولا گیا تھا۔ اس پل کو چین اور شمالی کوریا کے درمیان اقتصادی روابط مضبوط بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس کیمونسٹ ملک شمالی کوریا بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔ میڈیا کے مطابق کم جونگ ان جب دانڈونگ پہنچے تو چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ان کا استقبال کیا۔ ماہرین کے مطابق دانڈونگ میں لی چیانگ سے ملاقات کے ذریعہ کم جونگ اْن ممکنہ طور پر رواں سال شی جن پنگ کے شمالی کوریا کے دورے کے دوران طے پانے والے اقتصادی تعاون کے وعدوں کی توثیق اور ان پر تیز رفتار عمل درآمد چاہتے ہیں۔ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور پیونگ یانگ کیلئے سفارتی، اقتصادی اور سیاسی حمایت کا اہم ذریعہ ہے تاہم ان ہمسایہ ممالک کے تعلقات ہمیشہ مثالی نہیں رہے۔ کم جونگ اُن کا چین کا دورہ، نئے سرحدی پل کا افتتاحڈانڈونگ، 24 اکتوبر (یو این آئی) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے چین کے ساتھ دونوں ملکوں کو جوڑنے والے ایک نئے پل کا افتتاح کرنے چین کا دورہ کیا ہے ۔ اس دورہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان بیجنگ کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ اتحاد اور چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، کم جونگ اُن آج نیو یالو ریور پل عبور کرکے چین کے سرحدی شہر ڈانڈونگ پہنچے ۔ دورہ کے موقع پر ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری کم جونگ اُن نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک کار فیکٹری کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ ژنہوا کے مطابق، کم جونگ اُن نے کہا کہ شمالی کوریا ‘ چین کے ساتھ اپنی تاریخی دوستی کو آگے بڑھانے اور عملی تعاون کو وسعت دینے تیار ہے ، تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں۔ ایجنسی نے بتایا کہ بعد میں وانگ ہوننگ کم جونگ اُن کو رخصت کرنے پل تک بھی ان کے ساتھ گئے ۔ یہ دورہ 25 اکتوبر کو کوریائی جنگ میں چین کی پہلی بڑی کامیابی کی سالگرہ سے قبل ہواہا ہے ۔