گیانیش کمار کے خلاف آج دھرنا چوک پر احتجاج
حیدرآباد۔24۔اکٹوبر(سیاست نیوز) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارکے استعفیٰ ‘ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی کارکردگی کو دستور کے مطابق بنانے کے علاوہ SIR کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا چوک اندرا پارک پر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔ شہر حیدرآباد میں SIRکے خلاف جاری احتجاج میں شدت پیدا کرنے کے

حیدرآباد۔24۔اکٹوبر(سیاست نیوز) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارکے استعفیٰ ‘ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی کارکردگی کو دستور کے مطابق بنانے کے علاوہ SIR کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا چوک اندرا پارک پر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔ شہر حیدرآباد میں SIRکے خلاف جاری احتجاج میں شدت پیدا کرنے کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران مختلف تنظیموں بالخصوص طلبہ تنظیموں اور سرکردہ سماجی تنظیموں نے 25 اکٹوبر بروز اتوار 3:30 بجے احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس بندوبست کی اجازت کے مطابق پروگرام کا وقت تبدیل کرکے دن میں 2:00بجے رکھا گیاہے۔اس احتجاج میں نہ صرف طلبہ تنظیموں کے نمائندے اور کارکن شرکت کریں گے بلکہ شہرمیں موجود قومی و ریاستی یونیورسٹیز کے طلبہ کی بھی بڑی تعداد بھی شامل ہوتے ہوئے گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے۔ طلبہ کے علاوہ عوام سے احتجاج میں شرکت کرنے اور دستور اور جمہوریت کو بچانے کی پر زور اپیل کی گئی ہے ۔3 a/b/