ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے ’ ورک فرہم ہوم ‘ کا امکان
برقی اور پانی کی کھپت کو کم کرنے حکام کا مختلف امکانات پر غورحیدرآباد۔25۔اکٹوبر(سیاست نیوز) پانی کی قلت اور برقی کھپت میں کمی کیلئے ریاستی حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملازمین کو ’گھر سے کام‘ کی سہولت فراہم کرنے رہنما خطوط جاری کرسکتی ہے!۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد بالخصوص مادھا پور‘گچی باو

برقی اور پانی کی کھپت کو کم کرنے حکام کا مختلف امکانات پر غورحیدرآباد۔25۔اکٹوبر(سیاست نیوز) پانی کی قلت اور برقی کھپت میں کمی کیلئے ریاستی حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملازمین کو ’گھر سے کام‘ کی سہولت فراہم کرنے رہنما خطوط جاری کرسکتی ہے!۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد بالخصوص مادھا پور‘گچی باؤلی ‘ مدینہ گوڑہ‘ مائینڈ اسپیس کے علاوہ دیگر اطراف کے علاقوں میں آئی ٹی کمپنیوں میں برسرخدمت عملہ کو ’گھر سے کام‘ کی سہولت کے اقدامات کی منصوبہ بندی کے متعلق محکمہ آئی ٹی کے عہدیدار جائزہ لینے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر و ریاست کے بیشتر اضلاع میں پانی کی قلت اور برقی کھپت میں کمی کے اقدامات کے طور پر کاروائیوں میں یہ بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین کو ورک فرم ہوم کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ برقی و پانی کے استعمال کو بھی محدود کیا جاسکے۔ حکومت سے جو کاروائیاں کی جا رہی ہیں ان میں سرکاری دفاتر میں ائیر کنڈیشن کے محدود استعمال و ائیر کنڈیشن سے خارج ہونے والے پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کی تاکید کو دیکھتے ہوئے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے حکام نے محکمہ برقی کے عہدیداروں سے آئی ٹی کمپنیوں کی برقی کھپت اور ان کی طلب کی تفصیلات طلب کی ہیں علاوہ ازیں ان کے پانی کے استعمال کا بھی جائزہ لیا جا رہاہے ۔عہدیداروں کے مطابق بیشتر آئی ٹی کمپنیوں میں روزانہ کے اساس پر پانی کے ٹینکرس طلب کئے جاتے ہیں اور انہیں طلب کے مطابق ٹینکرس کی سربراہی عمل میں لائی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں محکمہ برقی کے عہدیداروں نے ان کمپنیوں میں برقی کے استعمال اور ہمہ وقت ائیر کنڈیشن و روشنیوں کے ساتھ کمپیوٹرس کے استعمال سے کھپت کی بھی تفصیلات پیش کردی ہیں ۔3