حوثیوں کے ساتھ کسی جھڑپ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں: ترک وزیرِ دفاع
انقرہ ۔ 24 اکتوبر (ایجنسیز) ترک وزیرِ دفاع یشار گولر کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا حوثیوں کے ساتھ کسی قسم کی جھڑپ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے عسکری معاونت کا بنیادی مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہو گا۔ یشار گولر نے کہا کہ دفاعی معاہدہ کی پارلیمان سے منظور

انقرہ ۔ 24 اکتوبر (ایجنسیز) ترک وزیرِ دفاع یشار گولر کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا حوثیوں کے ساتھ کسی قسم کی جھڑپ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے عسکری معاونت کا بنیادی مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہو گا۔ یشار گولر نے کہا کہ دفاعی معاہدہ کی پارلیمان سے منظوری سمیت قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ترک وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ کی پارلیمان سے منظوری کے بعد سعودی عرب کی کسی بھی قسم کی مدد کے دائرہ کار کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد سعودی عرب کی فوجی مدد کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
Read the complete story at Siasat Daily Urdu