پانی کی قلت !۔ ٹریپل آئی ٹی باسرا کی تعطیلات میں توسیع
حیدرآباد۔25۔اکٹوبر(سیاست نیوز) راجیو گاندھی انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی ٹریپل آئی ٹی باسرا کو دسہرہ کی تعطیلات میں 17نومبر تک کی توسیع کردی گئی ۔ IIITباسرا میں پانی کی قلت سے طلبہ کیلئے ’آن لائن‘ کلاسس کافیصلہ کرکے انتظامیہ نے کشادگی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا کہ باسرا ٹریپل آئی ٹی میں 3موٹ

حیدرآباد۔25۔اکٹوبر(سیاست نیوز) راجیو گاندھی انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی ٹریپل آئی ٹی باسرا کو دسہرہ کی تعطیلات میں 17نومبر تک کی توسیع کردی گئی ۔ IIITباسرا میں پانی کی قلت سے طلبہ کیلئے ’آن لائن‘ کلاسس کافیصلہ کرکے انتظامیہ نے کشادگی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا کہ باسرا ٹریپل آئی ٹی میں 3موٹروں میں 2 موٹروں کی خرابی سے پانی کی سربراہی میں خلل پیدا ہوا ہے۔ ان تینوں موٹر میں 2 موٹر گذشتہ 3 ماہ سے غیر کارکرد ہیں جو کہ ٹریپل آئی ٹی کو پانی سربراہ کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ طلبہ نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی سے یہ صورتحال پیدا ہوئی اور اس سے نمٹنے نمائندگی کے باوجود کاروائی نہ کرنے سے طلبہ کو کیمپس کے بجائے آن لائن تعلیم پر اکتفاء کرنا پڑے گا۔ انتظامیہ کے مطابق یہاں 9000 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ان کیلئے پینے کے پانی و استعمال کیلئے پانی کی قلت سے انتظامیہ نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ دسہرہ کی تعطیلات میں توسیع دے کر پانی کی قلت کو دور کرنے اقدامات کئے جائیں۔ ان آن لائن کلاسس میں طلبہ کی شرکت لازمی ہوگی اور اسے حاضری میں شمار کیا جائیگا ۔3