مودی ‘ ملزم نمبر 4 گیانیش کمار کو برطرف کردیں ‘ احتجاج ختم ہوجائے گا
یکم نومبر کو رام لیلا میدان کی ریلی ملتوی کرنے تاجروں کی اپیل پر قائد اپوزیشن راہول گاندھی کا جواب ۔ وزیر اعظم سے بات کرنے کا مشورہنئی دہلی 26 اکٹوبر ( ایجنسیز ) قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے دہلی کے تاجروں سے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ دہلی کے رام لیلا میدان پر یکم نومبر کو ریلی نہ نکالی جائے تو

یکم نومبر کو رام لیلا میدان کی ریلی ملتوی کرنے تاجروں کی اپیل پر قائد اپوزیشن راہول گاندھی کا جواب ۔ وزیر اعظم سے بات کرنے کا مشورہنئی دہلی 26 اکٹوبر ( ایجنسیز ) قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے دہلی کے تاجروں سے کہا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ دہلی کے رام لیلا میدان پر یکم نومبر کو ریلی نہ نکالی جائے تو وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں۔ وزیر اعظم چاہیں تو محض 30 سکنڈ میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ وزیر اعظم کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو برطرف کرنا ہوگا ۔ راہول گاندھی نے یکم نومبر کو رام لیلا گراونڈ پر اپوزیشن کی ریلی کو ملتوی کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا ہے ۔ کچھ تاجرین کا کہنا تھا کہ تہوار کے سیزن کو دیکھتے ہوئے یہ ریلی ملتوی کی جانی چاہئے ۔ر اہول گاندھی نے سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تاجر چاہتے ہیں کہ اس ریلی کو ملتوی کیا جائے تو انہیں وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنا چاہئے اور مودی چاہیں تو 30 سکنڈ میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ انہیں صرف چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو برطرف کرنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ ایس آئی آر عمل سے نمٹنے اور دیگر امور پر گیانیش کمار مسلسل اپوزیشن کی تنقیدوں کے نشانہ پر ہیں۔ یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ گیانیش کمار الیکشن کمیشن میں یکطرفہ اور من مانی فیصلے کر رہے ہیں اور الیکشن کمشنران کی جانب سے ریکارڈ پر اعتراض کرنے کے باوجود ان کو خاطر میں نہیں لیاجارہا ہے ۔ یہ الزام بھی ہے کہ گیانیش کمار نے ساتھی الیکشن کمشنران کے علم کے بغیر کچھ فیصلے کئے ہیں۔ قائد اپوزیشن نے سوشیل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ دہلی کے ہر تاجر کیلئے یہ بات ہے کہ ہم آپ کو پسند کرتے ہیں اور آپ کی بات سنتے ہیں۔ حکومت نے میٹرو بند کردئے تھے ۔ ہماری سڑکوں کو بند کردیا تھا اور ہمارے دارالحکومت کو بند کردیا تھا ۔ چوری کئے گئے ووٹ کے ساتھ کچھ بھی محفوظ نہیں ہے ۔ آپ کی دوکان ‘ آپ کی بچت ‘ آپ کے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں ہے ۔ آپ لوگ مودی سے کہیں کہ ملزم نمبر 4 گیانیش کمار کو برطرف کردیں اور مظاہرے 30 سکنڈ میں ختم ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے راہول گاندھی سے چند دن قبل درخواست کی گئی تھی کہ کہ وہ اپوزیشن انڈیا اتحاد کی جماعتوں کو یکم نومبر کی ریلی کو 10 نومبر تک ملتوی کرنے کی ترغیب دیں۔ راہول گاندھی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے چیمبر کے صدر نشین برجیش گوئل نے خبردار کیا تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر رام لیلا میدان پر تہواروں کے سیزن میں احتجاج کیا جاتا ہے تو اس سے تجارتی سرگرمی متاثر ہوسکتی ہے اور 10 ہزار کروڑ روپئے تک کا نقصان ہوسکتا ہے ۔ مسٹر گوئل کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقام پرانی دہلی کے ہول سیل اور ریٹیل بازاروں کے قریب ہے ۔ تہواروں سے قبل کے ہفتوں میں یہاں گاہکوں کا ہجوم ہوتا ہے اور دھنتیرس کے وقت بھی ایسا ہی ہجوم تھا ۔ دیپاولی کے موقع پر بھی ایسا ہوسکتا ہے جو 8 نومبر کو ہے اور 10 نومبر کو بھائی دوج ہے ۔ اس لئے 10 نومبر تک یہ احتجاج ملتوی کیا جانا چاہئے ۔اپوزیشن اتحاد کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفی کے مطالبہ کی مہم میں شدت پیدا کرنے یکم نومبر کو ریلی منعقد کی جا رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہوسکتے ہیں ۔