’سیاست‘ کا صحافت اور خدمت ملت میں بڑا نام اور کام
جناب عامر علی خاں سے ڈاکٹر مولانا عبدالحکیم ازہری کی ملاقات ، خوشنودی کا اظہارحیدرآباد : 26 اکٹوبر ( سیاست نیوز) روزنامہ ’سیاست‘ صرف اخبار ہی نہیں ہے بلکہ ملت کی خدمت کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے بڑی خوبی کیساتھ روزنامہ سیاست کو

جناب عامر علی خاں سے ڈاکٹر مولانا عبدالحکیم ازہری کی ملاقات ، خوشنودی کا اظہارحیدرآباد : 26 اکٹوبر ( سیاست نیوز) روزنامہ ’سیاست‘ صرف اخبار ہی نہیں ہے بلکہ ملت کی خدمت کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے بڑی خوبی کیساتھ روزنامہ سیاست کو مظلومین و کمزوروں کی آواز بنایا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ روزنامہ ’سیاست‘ کے تحت زائدازپچاس بہبودی اسکیمات چل رہے ہیں جو یقیناً ملک میں سرگرم دیگر اداروں کیلئے قابل تقلید ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مولانا عبدالحکیم ازہری نے دفتر روزنامہ سیاست اور اس کے مختلف اداروں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری مرکز نالج سٹی کالی کٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر ہیں ۔ یہ نالج سٹی 125 ایکڑ اراضی پر محیط ہے ۔ مرکز نالج سٹی میں کم از کم 18ادارے ایسے کام کررہے ہیں جس سے ملت کا کافی فائدہ ہورہا ہے ۔ مثال کے طور پر مرکز نالج سٹی کے سرسبز و شاداب ماحول میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول آف بزنس مینجمنٹ ، مرکز انٹرنیشنل اسکول ، ڈیجیٹل بریج انٹرنیشنل ، الف گلوبل اسکول ، آئی اے ایس اکیڈیمی WIRAS ، مرکز یونانی میڈیکل کالج ( یہ کیرالا کا پہلا یونانی کالج ہے جہاں بی یو ایم ایس کی تعلیم کا انتظام ہے) ، مرکز یونانی میڈیکل ہاسپٹل ، مرکز لا کالج ، فائیو اسٹار ویل نیس سنٹر اور ہوٹل وغیرہ قائم کئے گئے ہیں ۔ اس کے آئی اے ایس اکیڈیمی سے آئی ایف ایس بن کر بھی طلبہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالحکیم مرکز ثقافت سنیہ کے بھی ذمہ دار ہیں جس کے بانی ان کے والد محترم شیخ اے پی ابوبکر احمد ہیں اور انہیں بطور خاص مشرق وسطیٰ میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالحکیم نے دفتر سیاست کے مختلف ادارو ں کا معائنہ کرنے کے بعد نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں سے ملاقات کی اور سیاست کے مختلف ملی و فلاحی اقدامات کے حوالے سے انہیں مبارکباد دی ۔ سیاست کے دوبدو پروگرام ، کیریئر گائیڈنس ، ہیلپ ڈیسک، کمپیوٹر کورسیس ، اردو دانی زبان دانی کورس ، نامعلوم مسلم نعشوں کی تجہیز و تکفین ، طلبہ کو دی جانے والی اسکالرشپس ، سرکاری اسکیمات سے ملت کو استفادہ کروانے جیسے کاموں پولیس میں بھرتیوں ، ملٹی نیشنل کمپنیوں میں بھرتیوں کیلئے طلبہ کی تیاری وغیرہ پر خوشنودی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نالج سٹی 125 ایکڑ اراضی پر محیط ہے جبکہ روزنامہ سیاست دو عمارتوں میں کام کرتے ہوئے ملت کی بے لوث اور شاندار خدمات انجام دے رہا ہے ۔ اس طرح روزنامہ سیاست کا جس طرح صحافت میں بڑا معتبر نام ہے اسی طرح خدمت خلق کے معاملہ میں اس کا بڑا نام ہے ۔ اس موقع پر زاہد فاروقی ، محمد ریاض احمد ، محمد اسلم حسین ، مبشر الدین خرم ، ایم اے حمید ، ملک منصور ، سید رضوان نے سیاست کی مختلف سرگرمیوں سے ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری اور ان کے وفد کو واقف کروایا ۔شمس آباد ایرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کرنے والا شخص گرفتارحیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد پولیس نے ایرپورٹ کو دھمکی آمیز میلز کرنے والے شخص کو چینائی سے گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد اے سی پی وی سریکانت گوڑ نے بتایاکہ شرت سبرامنیم 45 سالہ ساکن چینائی کی شادی کے بعد طلاق ہوگیا جس کے بعد وہ ذہنی طور پر متاثر ہوگیا تھا ۔ شرت فرضی ای میلز بناکر ایرپورٹس میں میلز کیا کرتا تھا ۔ ان میلز میں وہ ایرپورٹ یا پھر فلائیٹ میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دیتا تھا ۔ شرت شمس آباد ایرپورٹ کے علاوہ ملک کے دیگر ایرپورٹس پر بھی میلز کیا کرتا تھا ۔m/bاے سی پی نے بتایا کہ شمس آباد پولیس اسٹیشن میں شرت کے خلاف چالیس سے زیادہ مقدمات درج ہیں اور اس کے علاوہ دیگر مقامات پر تقریبا 50 مقدمات درج ہیں ۔ ایرپورٹ حکام کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے شرت کو چینائی سے گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔ ش m/b