ووٹ چوری کیخلاف یکم نومبر کو دہلی میں کانگریس کا جلسہ
قومی کانگریس کے جنرل سکریٹری اویناش پانڈے کی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات اور پریس کانفرنسحیدرآباد :26 اکٹوبر ( سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور تلنگانہ اُمور کے مبصر اویناش پانڈے نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے ، سیکولرازم کا قتل کرنے اور شہریوں کے ووٹنگ کے حقوق چھیننے

قومی کانگریس کے جنرل سکریٹری اویناش پانڈے کی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات اور پریس کانفرنسحیدرآباد :26 اکٹوبر ( سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور تلنگانہ اُمور کے مبصر اویناش پانڈے نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے ، سیکولرازم کا قتل کرنے اور شہریوں کے ووٹنگ کے حقوق چھیننے کا سنگین الزام عائد کیا ۔ آج گاندھی بھون کے احاطہ اندرا بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ووٹ چوری کے ثبوت پیش کئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے دونوں کمشنرس بھی چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں سے اتفاق نہیں کررہے ہیں ۔ اویناش پانڈے نے کہا کہ ووٹرس کے نام حذف کرنے کیلئے فارم ۔7 کا بدنیتی کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے بنیادی انتخابی حقوق چھینے جارہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا، مہاراشٹرا ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے گزشتہ انتخابات میں ووٹر لسٹوں کے اندر بڑے پیمانے پر دھندلیاں اس کا ثبوت بن کر سامنے آئی ہے ۔ ہریانہ ، مدھیہ پردیش اور اترکھنڈ کے انتخابات کے بارے میں کانگریس نے الیکشن کمیشن سے ڈیجیٹل ریکارڈ طلب کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے ریکارڈ فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا ۔ اویناش پانڈے نے اعلان کیا کہ یہ لڑائی محض شروعات ہے اور آئندہ دنوں میں تحریک سارے ملک میں پھیلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ ‘‘ نعرے کے ساتھ یکم نومبر کو نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے جس میں لداخ سے لیکر انڈمان و نکوبار تک ملک کی تمام ریاستوں سے کانگریس کے قائدین ، پارٹی کے کارکن اور عوام بھاری تعداد میں شرکت کریں گے ۔2اس جلسہ عام میں تلنگانہ سے عوام اور پارٹی کارکن بھاری تعداد میں دہلی پہنچیں گے ۔2