نلگنڈہ کی طالبہ امریکہ کے شہر بوسٹن میں لاپتہ ‘ والدین تشویش کا شکار
حیدرآباد۔6۔ نومبر (سیاست نیوز) نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک 23 سالہ خاتون جو اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ گئی تھی، بوسٹن میں لاپتہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ خاندان کے افراد کے مطابق سریجا نامی یہ خاتون بوسٹن میں اپنی تعلیم کے ساتھ جزوقتی ملازمت بھی کر رہی تھی

حیدرآباد۔6۔ نومبر (سیاست نیوز) نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک 23 سالہ خاتون جو اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ گئی تھی، بوسٹن میں لاپتہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ خاندان کے افراد کے مطابق سریجا نامی یہ خاتون بوسٹن میں اپنی تعلیم کے ساتھ جزوقتی ملازمت بھی کر رہی تھی ۔ 2 نومبر کو وہ چہل قدمی کیلئے باہر نکلی لیکن واپس گھر نہیں آئی۔ بعد ازاں ان کے دوستوں نے مقامی پولیس میں لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی ۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اسے آخری مرتبہ ساحل سمندر کے قریب دیکھا گیا ۔ تاہم اس کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی جو نلگنڈہ ضلع کے دورہ پر تھے ، نے حکام سے گفتگو کی اور اس لڑکی کا سراغ لگانے کیلئے کی جا نے والی کوششوں کے بارے میں دریافت کیا۔ سریجا نلگنڈہ ضلع کے کنگل منڈل کے سبلا پورم کے رہائش کویا یادگری ریڈی اور روپا کی اکلوتی بیٹی ہے۔ ش